ہم دن نہیں گھنٹے گن رہے ہیں، اختر مینگل مولانا کو ملنے پہنچ گئے

0
57

ہم دن نہیں گھنٹے گن رہے ہیں، اختر مینگل مولانا کو ملنے پہنچ گئے
سردار اختر مینگل کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد ہوئی ہے

ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج کل مسلسل مشاورت کا عمل چل رہا ہے،نئی صورتحال پر ملاقاتیں ہو رہی ہیں، سردار اختر مینگل مشاورت کیلئے آئے ہیں،تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے ہم نے حکمت عملی طے کرنی ہے، ہم مسلح افراد ہیں نہ پولیس سے ٹکراؤ کرنے والے لوگ ہیں،جمعیت کے رضاکاروں کا ایک شعبہ ہے ماحول کو ایسا رنگ دینا اس وقت پی ٹی آئی کی ضرورت ہے، ایسے موقع پر حکومت منفی حربے استعمال کرتی ہے،حکومت نے ہمیں دھمکی دی ہے ،رضا کار سیکیورٹی کیلئے آئے ہیں،

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ اسے موجودہ حکومت کہوں یا سابق کہنا بہتر رہے گا،کچھ وجوہات کی بنا پر ہم اپوزیشن کا حصہ بنے پی ڈی ایم کے تمام فیصلے باہمی اتفاق رائے سے ہوئے اپوزیشن نے اتفاق رائے سے عدم اعتماد کی تحریک کو پیش کیاتحریک کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی پر بات کی گئی،

قبل ازیں مولانا فضل الرحمان سے بی این پی مینگل کے سر براہ اختر مینگل کی ملاقات شروع ہوئی وفد میں ملک عبدالولی کاکڑ، آغا حسن،حاجی ہاشم اور ملک نصیر شامل ہیں،ملاقات میں جےیوآئی کے سید محمود شاہ ، مولانا انور ، زاہد درانی ، مولانا لطف الرحمان شامل ہیں ،ترجمان جے یو آئی کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی،

صحافی نے اختر مینگل سے سوال کیا کہ کیا حکومت کے دن گنے گئے؟ اختر مینگل نے جواب دیا کہ ہم دن نہیں گھنٹے گن رہے ہیں،

قبل ازیں ایم کیو ایم کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچیا ،وفد میں عامر خان، امین الحق، خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر اور کنور نوید جمیل شامل ہیں مولانافضل الرحمان نے وفد کا استقبال کیا ،ایم کیو ایم وفد نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی

قبل ازیں ایم کیو ایم کا وفد خالد مقبول کی قیادت میں زرداری ہاؤس پہنچ گیا ایم کیو ایم کے وفد کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد، ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ایم کیو ایم کے وفد کی آج اسلام آباد میں دوسری ملاقات ہے ایم کیو ایم وفد نے اس سے قبل ق لیگ سے بھی ملاقات کی تھی

اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم ہے، وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ چکے ہیں لیکن اسلام آباد میں اپوزیشن نے ماحول کو گرما رکھا ہے، ملاقاتوں کے سلسلے جاری ہیں،وزیراعظم کی اتحادی جماعت ق لیگ بھی اسلام آباد میں ہے، چوھدری برادران کی مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری سے ملاقات ہو چکی ہے

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے عدم اعتماد اپوزیشن جماعتوں نے ملکر جمع کروائی ہے،گزشتہ روز اسمبلی سیکرٹریٹ میں عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد اپوزیشن قائدین مولانا فضل الرحمان، شہبا زشریف، آصف زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی بعد ازاں پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں ڈی چوک میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی

دوسری جانب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رحمان ملک کے انتقال پر لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔

قبل ازیں رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مؤثر اراکین اسمبلی سے ملاقات کریں اور ان مخلصین سے مشورہ لیں جنہیں آپ نے رنگ برنگی اور جوکر وزرا پرفوقیت دی، وزرا کے ساتھ اجلاس کرنے سے کیا فائدہ ؟ اراکین اسمبلی جب وزرا کو قابل ملاقات نہیں سمجھتے تو ان کی سنیں گے کیا؟

عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا تو علیم خان نے کیا دیا جواب؟

آجکی میٹنگ جہانگیر ترین کے گھر کیوں رکھی؟ علیم خان کا بڑا اعلان

بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک

تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان

علیم خان کی لندن روانگی طے،نواز شریف سے ہو گی ملاقات ؟ِ

اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع

عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہوچکے

جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول

اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات

بزدار کیخلاف عدم اعتماد،پرویز الہیٰ سے ملنے اہم شخصیات پہنچ گئیں

بزدار بھی کرسی بچانے کیلئے متحرک، بڑا فیصلہ کر لیا

ایمپائراسی طرح نیوٹرل رہا تو بڑے بےآبرو ہوکر جانا ہوگا،اہم شخصیت کا دعویٰ

صبربھائی، ابھی کچھ دن ہیں،مریم نوازنےعمران خان کو ٹویٹر پرٹیگ کر کےایسا کیوں کہا؟

ایم کیو ایم وفد کی آصف زرداری سے ملاقات طے

عدم اعتماد جمع ہونیکے بعد اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،اہم ملاقاتیں جاری

23 سے 30 مارچ اہم ہفتہ ،پنجاب کی سیاست پر بات نہیں کر سکتا، شیخ رشید

https://baaghitv.com/wifaq-say-qabl-punjab-mein-tabdili-buzdar-bhimzaroof/

Leave a reply