خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کی زندگیاں غیر محفوظ،ایک مہینے میں چار قتل
خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کی زندگیاں غیر محفوظ،ایک مہینے میں چار قتل
مردان میں ایک اور خواجہ سرا قتل۔ ایک ہی مہینے میں خواجہ سراؤں کے خلاف تشدد کا یہ چوتھا واقعہ ہے، جس کے نتیجے میں چار قتل،اور چھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
اس ضمن میں پہلا واقعہ مانسہرہ میں 13 مارچ، دوسرا واقعہ مردان میں 17مارچ، تیسرا واقعہ 18 مارچ اور چوتھا واقعہ مردان میں پیش آیا ہے جہاں خواجہ سرا کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے،مردان میوزیم کے قریب خواجہ سراؤں کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی،فائرنگ کے نتیجہ میں خواجہ سراء کوکونٹ جانبحق دوسرا زخمی ہو گیا،اطلاعات کے مطابق خواجہ سراء محفل موسیقی سے واپس آرہے تھے۔
خیبرپختونخواہ کے خواجہ سراؤں کے ساتھ پچھلے دس دنوں میں انتہائی افسوس ناک واقعات رونما ہو چکے ہیں جس میں چار خواجہ سرا بے دردی سے قتل جبکہ 6 خواجہ سرا گولیوں سے شدید زخمی ہوئے ہیں،پہلا واقعہ پشاور میں خواجہ سرا حسینہ کو گولی مار کر زخمی کیا گیا لیکن ابھی تک اس کا ملزم گرفتار نہ ہوسکا دوسرا واقعہ مانسہرہ میں 5 خواجہ سراؤں کو گھر میں گولیاں مار کر زخمی کیا گیا جس میں ایک خواجہ سرا سمیر کی موت ہوگئی تیسرا واقعہ مردان میں خواجہ سرا کے گھر میں گولیاں چلائی گئیں جس میں خواجہ سرا چاند قتل ہو ئی اور خواجہ سرا زمرد زیر علاج ہے جبکہ ملزم بھی ابھی تک گرفتار نہ ہو سکا
چوتھا واقعہ پشاور کے مشہور بازار قصہ خوانی میں دن دیہاڑے خواجہ سرا مانو کو گولیوں سے مار کر قتل کر دیا گیا،خواجہ سرا کمیونٹی کا کہنا ہے کہ بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اس واقعے میں بھی ملزم گرفتار نہ ہوسکا خیبر پختونخواہ حکومت ابھی تک تمام مجرموں کو پکڑنے میں کامیاب نہی ہوئی اس سلسلے میں خیبر پختونخوا خواجہ سرا کمیونٹی کی طرف سے اپنی حق کے لیے بروز پیر 28 مارچ کو دن بارہ بجے پریس کلب میں پریس کانفرنس اور کانفرنس کے بعد پرامن مظاہرہ کیا جائے گا
لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا
سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ
خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش
خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل
خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار
خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گی
خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ
پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں
دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا
پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟
خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار
دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں
مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار
خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار
خواجہ سرا بھی اب سکول جائیں گے، مراد راس
خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے
پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے
شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ
خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار
پولیس میں نوکری کیوں نہیں دی؟ خواجہ سرا عدالت پہنچ گئے
جنسی خواہش کی تکمیل نہ ہونے پر گھر میں گھس کر خواجہ سراؤں پر گولیاں برسا دی گئیں