سندھ ہاوس حملے کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے سندھ ہاوس حملے کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کوکل تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ پولیس نے آپ کےموقف پر عمل نہیں کیا،ہمارے حکم میں تھا کہ سندھ کا موقف سنا جائے،اب اگر مسئلہ حل نہیں ہوا تو آپ مل بیٹھیں اور حل نکالیں،ہم اس معاملے میں مزید نہیں پڑیں گے،جس دن واقعہ ہوا دوسرے دن سماعت کی ، معمول کے مطابق ایسا نہیں کرتے آپ متعلقہ فورم سے رجوع کریں اور جو ریمیڈی ہے وہ استعمال کریں،

ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ کیس میں دہشتگردی کے قانون کا اطلاق نہیں ہوتا جو قانون کے مطابق کرسکتے تھے وہ کیا ہے،کیس میں کچھ لوگوں کو گرفتار کیا اور اب وہ ضمانت کرا چکے ہیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پرانی گرفتاریوں کی بات کررہے ہیں ،ایف آئی آر میں بچگانہ دفعات لگائی گئیں،اس وقت کیا پیش رفت ہے وہ بتائیں؟ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ آئی جی کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ جائیں اور ان ذمہ داروں کو گرفتار کریں سیشن کورٹ سے سندھ حکومت رجوع کر سکتی ہے،مناسب ہوگا متعلقہ فورم ہی اسکا فیصلہ کرے جو دفعات لگائی گئی ہیں ان پر ایکشن لیں بچگانہ دفعات پر حملہ آوروں نے ضمانتیں کروا لیں کیا کوئی قابل ضمانت دفعات لگائی ہیں،ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ ایک دفع ناقابل ضمانت ہے ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ ناقابل ضمانت دفعات پر گرفتاریاں کیوں نہیں ہوئیں؟ آئی جی کو کہیں کہ اپنا کام کریں ، یہ ہمارا کام نہیں کہ ہدایات دیں کل اس معاملے پر جامع رپورٹ دیں،

چند روز قبل تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی اور کارکنوں نے اسلام آباد میں واقع سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا تھا جس کے نتیجے میں سندھ ہاؤس کا مرکزی دورازہ بھی ٹوٹ گیا تھا سپریم کورٹ نے بھی سندھ ہاؤس پر حملے پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا تھا جبکہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد پولیس کو انکوائری کا حکم دیا تھا اور اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے سپریم کورٹ میں ایک رپورٹ بھی جمع کروائی تھی۔

گالم گلوچ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ،کہیں غائب نہیں، ترین گروپ کے رہنما کا بیان

سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،گیلانی

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

بریکنگ، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے

پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

کسی کو ووٹ دینے سے روکا نہیں جاسکتا،سپریم کورٹ

صدارتی ریفرنس کی سماعت کیلیے لارجر بینچ کی تشکیل ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس کو خط

عدلیہ اورججز پرانگلیاں اٹھانا، ججز پر الزامات لگانا بند کریں،جس پراعتراض ہے اس کا نام لیں،چیف جسٹس

کیا کوئی بھی رکن وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر سکتا ہے؟ سپریم کورٹ

Comments are closed.