مودی کے دورہ کشمیر سے قبل عسکریت پسندوں کے حملے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی دو برس بعد جموں کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں

مودی کے دورے سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاہم عسکریت پسندوں کی جانب سے کاروائیاں جاری ہیں، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کے باوجود کشمیری بھارتی فوج پر حملے کر رہے ہیں جموں کشمیر میں سی آئی ایس ایف کی بس پر حملہ ہوا ہے، عسکریت پسندوں کی جانب سے سحری کے وقت بس پر گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی جہنم واصل ہو گیا ہے، جبکہ آٹھ فوجی زخمی ہوئے ہیں، بس میں 15 جوان سوار تھے، اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا، اس دوران کشمیریوں کے گھروں میں گھس کر چادر و چار دیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا گیا

خبر رساں ادارے کے مطابق عسکریت پسندوں کے پاس ہتھیار بھی تھے اور انہوں نے بس پر حملہ کرنا تھا لیکن اہلکاروں کی جانب سے فوری جوابی کاروائی کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا،بھارتی سیکورٹی فورسیز کی جوابی کاروائی میں ایک عسکریت پسند شہید ہو گیا ہے،

بارہمولہ میں جموں کشمیر پولیس نے چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ لشکر کے کمانڈر یوسف جو 2020 سے مطلوب تھے انکو مار دیا گیا ہے، دوسری جانب کٹھوعہ میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جن کے پاس سے نقشے اور موبائل فون برآمد ہوئے تھے۔ ان مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے دوران سیکورٹی ایجنسیوں کو اہم معلومات ملی تھیں، جن میں حملے کا ٹاسک جیش محمد کو دیا گیا ہے

پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ٹیموں نے آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا،جموں کے مضافات میں سشما اور جلال آباد کے درمیان ایک علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کا پتہ چلا اورانکے ساتھ انکاؤنٹر جمعہ کی صبح شروع ہوا ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے خارپورا میں آپریشن کرتے ہوئے 3 کشمیری کو شہید کرڈالا نوجوانوں کی شہادت پر کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آتے ہوئے بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا جس دوران مظاہرین اور فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ مارے گئے کشمیری ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے اور اسے ملحقہ اضلاع میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل سیکورٹی کےاقدامات سخت کردیئے گئے ہیں سرکاری حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کیلئے پانچ حصاروں پر مشتمل سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں ۔بڑی تعداد میں تعینات بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار مقبوضہ علاقے میں گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشیاں لے رہے ہیں جبکہ لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلے سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ڈورن کیمرے اور سراغ رساں کتے بھی استعمال کئے جارہے ہیں۔ سرحدی دیہات جہاں نریندر مودی نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرنا ہے میں ہجوم کے انتظام سے متعلق جامع انتظامات کئے گئے ہیں

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف 24 اپریل بروز اتوار مکمل ہڑتال کی جائیگی جس کا مقصد غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے تاکہ بھارتی وزیر اعظم کو یہ واضح پیغام دیاجاسکے کہ کشمیری جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے اور وہ اپنی جدوجہد آزادی کو ہرقیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے دورے کے موقع پر آزاد جموںو کشمیر اور دنیا بھر کے اہم دارلحکومتوں میں مقیم تارکین وطن کشمیری مقبوضہ جموں کشمیرمیں گھناﺅنے بھارتی جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے ۔قابض بھارتی انتظامیہ نے مودی کے دورے سے قبل مقبوضہ وادی کشمیر اور جموں خطے میں پابندیوں اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میںنام نہاد سیکورٹی کے نام پر بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں

واضح رہے کہ 5اگست2019 کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد یہ مودی کا مقبوضہ کشمیر کا پہلا دورہ ہو گا

پاک فوج کی وردی اور ٹوپی پہنے شاہد آفریدی نے بھارت کو للکار دیا

کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،صدر مملکت

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

Shares: