باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج کیا، اس دوران جلاؤ گھیراؤ بھی کیا گیا، پولیس پر بھی پتھراؤ کیا گیا
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونیوالے احتجاج کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی شدید زخمی ہو گئے جن کا لاہور کے مقامی ہسپتال میں علاج جاری ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کی ایک آنکھ متاثر ہوئی ہے،آنکھ میں اندورنی زخم آیا ہے، سروسز ہسپتال زرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کی آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،
تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے مبینہ طور پر حملے کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی کے چہرے اور ناک کی ہڈی بھی فریکچر ہوئی ہے ،آئی جی پنجاب عثمان انور نے علی ناصر رضوی سمیت دیگر زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی لاہور میں ڈی آئی جی آپریشن اور ایس پی کینٹ سمیت 30 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ سروسز ہسپتال لاہورمیں ڈی آئی جی (آپریشنز) علی ناصر رضوی کی آنکھ کا آپریشن کیا گیا ہے۔ یہ آپریشن سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سے تعلق رکھنے والے تین سینئر سرجنزنے کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سروسز ہسپتال میں 25 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے
تحریک انصاف کے کارکنان کے احتجاج کے دوران لاہور میں زمان پارک کے پچھلی طرف راستے بند ہیں ،ڈنڈا بردار کارکنان نے گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے اور ایمبولنس کا راستہ بھی روکا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں احتجاج کے دوران 28 گاڑیاں اور ایک اسکول جلا دیا ،مظاہرین نے پولیس کی 4 گاڑیوں سمیت 7 سرکای گاڑیاں جلائیں
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا
نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات
ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ