شہباز شریف ،حمزہ شہباز کرپشن ریفرنس میں بے گناہ قرار

0
45
Shahbaz Hamza

احتساب عدالت لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو کرپشن ریفرنس میں بے گناہ قرار دے دیا

لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور انکے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف کرپشن ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی،نیب کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے سپلیمنٹری ریفرنس میں کہا گیا کہ نیب کو اثاثہ جات کیس میں ن لیگی صدر شہباز شریف اور انکے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف انکوائری کے دوران کرپشن کے کسی قسم کے کوئی شواہد نہیں ملے

عدالت نے نیب ریفرنس کو بند کرنے اورترمیمی آرڈیننس سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی ،

گزشتہ ہفتے لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی تھی جس میں عدالت نے نیب کے تفتیشی سے سپلیمنٹری رپورٹ طلب کی تھی ،دورانِ سماعت شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی جبکہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئےعدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی تھی

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت ٹوٹل 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے نیب ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، رابعہ شہباز اور نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا تھا۔

ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

 پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے بند 

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

Leave a reply