مردوں کے لئے مانع حمل ٹیکہ بھارت نے تیار کر لیا ہے، بھارت نے کامیاب تجربہ بھی کر لیا ہے، ایک ٹیکہ 13 برس تک مانع حمل کا کام کر سکتا ہے، ضرورت پڑنے پر ٹیکے کے اثر کو ضائع بھی کیا جا سکتا ہے
بھارت میں بایو میڈیکل ریسرچ کے ادارے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کا کہنا ہے کہ مانع حمل ٹیکہ کے تجربات کے تین مراحل مکمل ہو چکے ہیں،اس ٹیکہ کا نام Reversible Inhibition of Sperm under Guidance یا RISUG رکھا گیا ہے، مانع حمل ٹیکہ کو آئی آئی ٹی کھڑگ پور کے پروفیسر ڈاکٹر سوجوئے کمار گوہا نے بنایا ہے،بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر گوہا کا سائنسی مقالہ 1979 میں شائع ہوا تھا، یعنی اس تجربے کو مکمل ہونے میں چالیس برس سے بھی زائد کا عرصہ لگا، بین الاقوامی اوپن ایکسس والی جرنل اینڈرولوجی میں اس تجربے کے نتائج شائع ہوئے ہیں،بتایا گیا ہے کہ آر آئی ایس یو جی کو مادہ منویہ والی رگوں میں ٹیکے کے ذریعہ ڈالا جاتا ہے،اس میں موجود پالیمر رگوں کی اندرونی دیوار سے چپک جاتا ہے،یہ پالیمر جب مادہ منویہ کے ساتھ رابطے میں آتا ہے تو ان کے پچھلے حصے کو تباہ کردیتا ہے، جس سے اسپرم عورت کے بیضہ دانی میں موجود انڈوں کو فرٹیلائز کرکے حمل ٹھہرانے کی اپنی صلاحیت کھو دیتے ہیں
آر آئی ایس یو جی نے اس ٹیکے کا تقریبا 303 مردوں پر کامیاب تجربہ کیا،سات برسوں تک ان مردوں اور انکی بیویوں کی صحت پر خصوصی نظر رکھی گئی، اس ٹیکے کے کوئی منفی اثر نہیں پائے گئے،جو مرد تجربے میں شامل ہوئے انکی عمریں 25 سے چالیس برس تھیں، انہیں 60 ایم ایل کا ٹیکہ لگایا گیا، یہ تجربہ دہلی،اودھم پور، جے پور، لدھیانہ میں کئے گئے، اس ضمن میں بھارتی وزارت صحت نے بھی معاونت فراہم کی تھی، تجربے کے دوران کئی مردوں میں بخار، سوجن، پیشاب کی نالی میں انفکیشن کی تکالیف آئیں لیکن جلدہی وہ ٹھیک ہو گئیں
بھارت نے مانع حمل ٹیکہ کا کامیاب تجربہ تو کر لیا لیکن سوال یہ ہے کہ یہ ٹیکہ مارکیٹ میں کب آئے گا اور کیا مرد اسکو استعمال بھی کریں گے؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کے مقابلے میں مردوں میں مانع حمل کی ادویات کی ضرورت زیادہ تھی،بھارت میں پہلے ہی مانع حمل ادویات کا استعمال بہت کم ہے، سرکاری اعدادوشمار کے مطابق نوے فیصد شادی شدہ جوڑے کنڈوم، یا دوسری مانع حمل ادویات استعمال نہیں کرتے.
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے
کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بیچ دنیا بھر میں کنڈوم کی کمی
لاک ڈاؤن کے بعد سیکس ٹوائیز کی مانگ میں زبردست اضافہ
شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا
غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟
آبادی کم کرنے کا منصوبہ، نئے شادی شدہ جوڑوں کو حکومت دے گی تحفے میں "کنڈوم”








