جو کچھ ہو رہا ہے اسکی ذمہ دار پی ٹی آئی خود ہے،وزیراعلیٰ سندھ

0
78
murad ali shah

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پیر جو گوٹھ (خیرپور) پہنچ گئے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ سید خورشید شاہ، ناصر حسین شاہ اور سینیٹر اسلم ابڑو ہیں،وزیراعلیٰ سند سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نظیر حسین دھوکی کی رسم قل میں شرکت کی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نظیر حسین دھوکی کے خاندان کے ساتھ انکے انتقال پر تعزیت کی۔سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، جاوید شاہ، نواب علی وسان، بیرسٹر ہالار وسان، بچل شاہ اور دیگر تعزیتی پروگرام میں موجود ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نظیر دھوکی پیپلز پارٹی کا سچا کارکن اور جیالا تھا، اللہ پاک مرحوم نظیر دھوکی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اسکی ذمہ دار پی ٹی آئی خود ہے،ہم سیاسی پارٹی پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں، پی ٹی آئی کا جو کردار رہا ہے وہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے سیاسی پارٹی کا نہیں ہے،تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ حکومت کا ہے،حکومت عدالت جائے گی، دیکھتے ہیں عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آج 10 دہشت گردوں کا خاتمہ ہوا، اس ناسور کو جلد جڑ سے ختم کیا جائے گا بنوں کینٹ حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں، شہداء ہمارے ہیروز اور ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، دہشت گرد کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Leave a reply