جو حرکتیں نواز شریف بینظیر دور میں کرتا تھا، ویسا ہی مریم بی بی آج کررہی،فیصل میر

0
64
faisal mir

لاہور،پیپلز پارٹی کی جانب سے صدر ڈے کی مناسبت سے آتش بازی کی گئی، اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا،آزادی پل سے ایک طرفہ ٹریفک بند کی گئی تھی

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر کا کہنا تھا کہ حکومت نے سالگرہ کی تقریب کی جگہ آزادی چوک پر بلیک اوٹ کردیا ہے،حکومت حد کراس کر رہی ہے اگر تھوڑی سی بھی غیرت ہے تو بجلی بحال کرے،حکومت اسی طرح خوفزدہ ہے جس طرح وہ بے نظیر بھٹو کے دور میں خوفزدہ تھی ،پورے علاقے میں بجلی ہے بس اس پل کے اردگرد بجلی نہیں ہے ،جب صدر آصف زرداری لاہور آئے تو وزیراعلی پنجاب استقبال کے لئے ائیرپورٹ نہیں گئیں ،جب وزیر اعظم شہباز شریف کراچی ائیرپورٹ پہنچے تو بلاول بھٹو ان کا استقبال کرنے گئیے تھے ،آصف زرداری نے ن لیگ کے دورے حکومت میں کئی سال جیل کاٹی تھی مگر شریف فیملی پرویز مشرف سے معاہدہ کرکے باہر چلی گئیں تھی ،اگر آصف زرداری اگر ن لیگ کی بات مان کر استعفیٰ دے دیتے تو ن لیگ کی تمام لیڈر جیل میں ہوتے.

آصف زرداری کی سالگرہ کی تقریب میں گو مریم گو،، شرم کرو مریم حیا کرو کے نعرے لگ گئے، فیصل میرکا کہناتھا کہ یہ جو کچھ ہو رہا ہے مریم کے کہنے پر ہو رہا ہے، آج یہ ثابت ہوا کہ جو حرکتیں نواز شریف، بی بے نظیر کے دور میں کرتا تھا، ویسا ہی مریم بی بی آج کررہی ہیں، اگر پیپلزپارٹی نے عدم عتماد کے ذریعے عمران خان کو نہ نکالا ہوتا تو شریف خاندان کے لوگ برطانیہ میں ہوتے ،گزشتہ سولہ ماہ کی حکومت میں پاکستان سب زیادہ مہنگائی میں چلا گیا ،جب نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر ظلم ہوا ،میں کلثوم نواز کے مقابلے میں بھی الیکشن لڑ چکا ہوں وہ بڑے ظرف والے خاتون تھی مگر ان کی بیٹی ان پر نہیں گئی

پاکستان پیپلز پارٹی کے ایکس اکاؤنٹ میں پوسٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سالارِ جمہوریت صدر آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پران کی ہمت، جرأت اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔وفاق کی پہچان، امید پاکستان صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کو آمریت کے اندھیروں سے نکال کر ملک میں کئی انقلابی اقدامات سرانجام دیئے جن کی بدولت پاکستان نے کامیابیوں کی نئی منازل طے کی، اور آج بھی وہ بطور صدر مملکت اس ملک میں معاشی و سیاسی بحرانوں کو حل کرنے میں دن رات کوشاں ہیں۔

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

Leave a reply