اسلام آباد ہائیکورٹ ،الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت

0
52
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائی کورٹ ،الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی

الیکشن کمیشن حکام اور پی ٹی آئی امیدوار شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نےدلائل دیئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نےکیس کی سماعت کی.ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئین میں مشاورت کا طریقہ کار بڑا واضح ہے ،آرٹیکل 218/3 میں ہے کہ یہ الیکشن کمیشن کی ڈیوٹی ہے کہ آئین کے مطابق الیکشن کروائے، ڈیوٹی پاور سے زیادہ اہم ہے ،الیکشن کمیشن کی ڈیوٹی میں شامل ہے کہ الیکشن ٹریبونل مقرر کرے الیکشن کمیشن کے سوا کسی کا اختیار نہیں،الیکشن کمیشن حاضر سروس یا ریٹائر جج چیف جسٹس کی مشاورت کے ساتھ الیکشن ٹریبونل کا جج مقرر کر سکتا ہے، آرٹیکل 20 کے مطابق تمام ایگزیکٹو کی تعیناتی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ایسا کوئی قانون نہیں بنایا جاسکتا جو الیکشن کمیشن کے اختیار ختم کرے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ غلط سائیڈ پر جا رہے ہیں ایسا نہ کریں ،جو کیس ہے ہی نہیں تو آپ اس طرف کیوں جا رہے ہیں یہ سوال ہی نہیں، کسی نے یہ دلائل نہیں دئیے کہ الیکشن ٹریبونل کا جج ہائی کورٹ تعینات کرے گی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے ٹریبونل بنا دیا ہے تو الیکشن کمیشن کا اختیار ہے کہ ریٹائر جج لگانا ہے یا حاضر سروس ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا کسی کیس میں چیف جسٹس خود الیکشن ٹریبونل ہو سکتا ہے ،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایسا کبھی نہیں دیکھا کہ چیف جسٹس خود ٹریبونل ہو لیکن کوئی رکاوٹ بھی نہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ٹریبیونل کا جج مقرر کرتے وقت چیف جسٹس ہائیکورٹ سے مشاورت کرنی ہے،جب مشاورت ہو گئی تو ٹریبیونل تبدیلی کیلئے دوبارہ مشاورت کی کوئی ضرورت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ہائیکورٹ کے دو جج ٹریبیونل جج مقرر ہوئے تو الیکشن کمیشن ایک سے دوسرے کو منتقل کر سکتا ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیف جسٹس کا مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن کے اختیار میں مداخلت کا اختیار نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اسلام آباد کا ٹریبیونل لگانا ہے تو اسلام آباد کے چیف جسٹس سے مشاورت کرنی ہے، آپ غلط طرف جا رہے ہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ٹربیونل بنانے اور وہاں جج کی بطورِ پریذائیڈنگ افسر تعیناتی کا اختیار کمیشن کے پاس ہے، کمیشن ٹربیونل میں حاضر سروس جج لگائے یا ریٹائرڈ، یہ اختیار بھی انہی کا ہے، الیکشن ایکٹ 2017 میں پیش ہوا تھا اور پاس ہوا تھا ،2017 میں کسی بھی پارٹی نے اسکی مخالفت نہیں کی ،الیکشن ایکٹ 2017 متفقہ طور پر سب جماعتوں نے پاس کیا تھا ،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ریٹائرڈ جج کو ٹریبیونل جج مقرر کرنے کی شق موجود تھی تو اسے کیوں تبدیل کیا گیا تھا؟پہلے آپ نے اس شق کو ختم کیا اور پھر دوبارہ سے شامل کر دیا، قانون جب بناتے ہیں تو پچاس سو سال کا سوچ کر بنایا جاتا ہے نا،یہ تو نہیں کہ آج کیلئے قانون بنا لیا تو کل کیلئے کل دیکھ لیں گے،

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل، وکیل شعیب شاہین نےجواب الجواب دلائل شروع کر دیئے اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے بہت سے بلنڈر کیے، کانسالیڈیشن بعد میں کی نوٹیفکیشن پہلے جاری کر دیے،میرے کیس میں الیکشن کمیشن نے اس غلطی کو درست بھی نہیں کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا واقعی ایسا ہوا تھا؟ شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 11 فروری کو کانسالیڈیشن پراسیس سے روکا،ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کانسالیڈیشن روکنے کا آرڈر کیا، 11 فروری کو ہی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اور وہ آج بھی فیلڈ میں موجود ہے، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ اِن دلائل کا الیکشن ٹریبیونل تبدیلی سے کیا تعلق ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اُنہیں دلائل دینے دیں نا، بےچینی کیا ہے؟ شعیب شاہین نے کہا کہ بےچینی تو ہے نا وہ تو سامنے نظر آ رہی ہے، کامیاب امیدواروں نے الیکشن ٹریبیونل کی کارروائی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا، 3 جون کو درخواستیں دائر کی گئیں، الیکشن کمیشن نے چار جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیں، الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبیونل کو ریکارڈ جمع کرانے کا آرڈر جاری کیا، الیکشن ٹریبیونل الیکشن کمیشن کا ماتحت تو نہیں تھا، میں الیکشن کمیشن کی بدنیتی اس عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، الیکشن کمیشن نے 10 جون کو درخواستوں پر فیصلہ کر کے ٹریبیونل تبدیل کیا، الیکشن کمیشن نے 7 جون کو اسلام آباد کیلئے نیا الیکشن ٹریبیونل جج مقرر کر دیا تھا،اسکا مطلب ہے کہ الیکشن کمیشن کو معلوم تھا کہ وہ ٹریبیونل تبدیل کرنے جا رہے ہیں،یہ عمل الیکشن کمیشن کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے،

ہمارے پاس ویڈیوز،خلیل الرحمان قمر آمنہ سے فزیکل ہونا چاہتا تھا،حسن شاہ کا دعوٰی

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

Leave a reply