جیل حکام کی جانب سے ہمیں دھمکیاں دی گئیں،شبلی فراز
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج عمران خان سے ہماری ملاقات نہیں ہونے دی گئی، جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے دھمکیاں دی گئی ہیں
اڈیالہ جیل کے باہر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کی،شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا گیا کہ اگر سیاسی گفتگو پر بات ہوئی تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ، نئے لوگوں کو لا کر نئے ضابطے بنائے گئے، ہمارے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے ، ملک میں سیاسی عدم استحکام ایسے ختم نہیں ہو گا، لوگوں کے لیے امید ختم ہو چکی ہے،اہل اقتدار نہیں چاہتے کہ ملک کا مستقبل روشن ہو ، ہماری سیاسی جدوجہد جاری رہے گی، ہاؤس فلور پر اس بات کو اٹھائیں گے،آپ ڈنڈے اور سوٹے کے زور پر پاکستان کو تباہی کی طرف لے کر جا رہے ہیں جو ظلم اور تشدد آپ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کر رہے ہیں اس سے پاکستان کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتا پاکستان کسی صورت ترقی نہیں کر سکتا ۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آج ہماری بانی پی ٹی آئی سے قانون کے مطابق ملاقات ہونی تھی جو نہیں ہونے دی گئی ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ آپ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی گفتگو نہیں کر سکتے ،ہم سیاسی ورکرز ہیں، میں نیشنل اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں یہ کس قانون کے تحت ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکا گیا ، نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کے لیے 45 لوگ آتے تھے ، ہاوس فلور پر اس معاملے کو اٹھاوں گا وزیراعظم، وزیراعلی، محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کو لائن حاضر کریں گے، جیل انتظامیہ کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں،جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل ہوا ،قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ،
پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے
معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان
وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،
سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟
ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے
چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم
حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ