وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں کا ریلیف شارٹ ٹرم نہیں ہے۔ میں دو مہینے بعد سولر اسکیم لا رہی ہوں جس سے ہمیشہ کے لئے بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی وزارت اعلی کے دور میں جو بچے پوزیشن ہولڈر ہوتے تھے انکو گارڈ آف آنر دیا جاتا تھا۔ اسی لیے میں نے وزیر تعلیم سے کہا کہ اگر اس مرتبہ پوزیشن ہولڈر بچوں کو گارڈ آف آنر نہیں دینا تو پھر اور کس کو دینا ہے،شہباز شریف دور میں کچھ کالجز میں لیپ ٹاپ دینے میں گئی تھی، آج جو بچے آئے ہیں پوزیشن ہولڈر یہ ہمارے سر کا تاج ہیں،تعلیم اور صحت میرے دل کے سب سے قریب ہیں اور میری ترجیحات میں یہ سب سے اوپر ہیں میرا آپ سے وعدہ ہے کہ ہر آنے والا دن آپکی تعلیم اور تربیت میں بہتری لے کر آئے گا، میری کوشش ہے کہ ہم ایسا کام کریں جس سے آپ کو مستقبل میں فائدہ ہو،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ سے کہا کہ کل میری جگہ پر آپ میں سے کوئی بچہ کوئی بچی یہاں کھڑی ہو گی،پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میں 138 پوزیشن ہولڈرز ہیں، ان 138 پوزیشن ہولڈرز میں سے بیٹیوں کی تعداد زیادہ ہے، میرے لیے بیٹیاں اور بیٹے برابر ہیں،
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں جیل میں بھی رہی ہوں اور 6، 7 سال مقدمات بھی بھگتے ہیں۔ لیکن کبھی میری آنکھوں میں آنسو نہیں آئے۔یہ جو آپکو گارڈ آف آنر ملا ہے اسے دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔میرے جیسے انسان کو رلانا کوئی آسان کام نہیں ہے، مجھے خوشی ہوتی ہے جب میں آپکو آگے بڑھتا ہوا دیکھتی ہوں۔ مجھے کچھ سکولز کی ٹیچرز نے بتایا کے کچھ بچے غربت کی وجہ سے ناشتہ کر کے نہیں آتے اور 10 ،11 بجے تک کچھ بچے بےہوش ہو جاتے ہیں ان بچوں کے لئے میں سکول میل پروگرام لا رہی ہوں جو 5 ستمبر سے شروع ہوگا۔مجھے یقین ہے کہ اگلے سال انشاء اللہ تعالیٰ ان ٹاپرز کی اور پوزیشن ہولڈرز طلبہ کی تعداد اس سے زیادہ ہوگی۔ماں باپ کی عزت کریں اور محنت کریں دنیا کوئی طاقت آپکو ترقی سے نہیں روک سکتی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب میں سولر پروگرام لا رہے ہیں، جس سے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملے گا،ہمیشہ کے لئے عوام کا بجلی کے بلوں کا مسئلہ حل ہو گا،
پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے
معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان
وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،
سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟
ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے
چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم
حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ








