آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد کیا کریں گے؟ بلاول نے نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی

جتنا اختیارعمران خان کے پاس تھا شاید ہی تاریخ میں کسی وزیراعظم کے پاس رہا ہو، بلاول

آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد کیا کریں گے؟ بلاول نے نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تعلیم کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے لیے پی پی پی حکومتوں نے سب سے زیادہ اعلیٰ تعلیمی ادارے اور کالجز بنائے ہیں

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ریکارڈ پرائمری اسکول اور غیر رسمی تعلیمی ادارے قائم کرنا بھی پیپلز پارٹی کی حکومتوں کا طرہِ امتیاز ہے تعلیم پیپلز پارٹی کی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے، کیونکہ وہ اس بات میں یقین رکھتی ہے کہ مستقبل ہمارے بچوں اور نوجوانوں کا ہے تعلیم کے بغیر ہمارے بچوں اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا پیپلز پارٹی کے ہر حکومتی دور میں تعلیم کی بجٹ میں اضافہ کیا گیا ملکی تاریخ میں ریکارڈ تعداد میں یونیورسٹیاں اور دیگر ٹیکنیکل تعلیمی ادارے قائم کئے گئے پیشہ ورانہ اور ٹیکنیکل تعلیم بہتر مستقبل کی ضمانت ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے ملکی بجٹ میں تعلیم کا حصہ بڑھانا ہوگا عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کا تعلیمی بجٹ کو جی ڈی پی کے 1.5 فیصد تک کم کردینا، افسوسناک صورتحال ہے.

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی کی بننے والی حکومت تعلیمی بجٹ میں نمایاں اضافہ کرے گی تعلیم پر سمجھوتہ کرکے یونیورسٹیوں اور ان سے منسلک اداروں کے بجٹ میں کٹوتی کرنا قوم کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے اس طرح کا رویہ ان حالات میں انتہائی عوام دشمن ہے، جب ایک طرف 5 سے 16 سال کی عمر کے تقریباً 25 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں دوسری طرف ملک میں غریب اور مراعات یافتہ طبقے کے بچوں میں معیاری تعلیم تک رسائی میں بہت بڑا تفاوت ہے یہ پیپلز پارٹی کے منشور میں شامل ہے کہ ہمیں روایتی نصاب اور تدریسی طریق کار سے آگے بڑھنا ہوگا ہمیں ایک ایسے تعلیمی نظام کی طرف بڑھںا ہو گا، جو بچوں میں تخلیقی اور تنقیدی نظر کو جِلا بخشے ایک ایسا نظام جو بچوں میں مسائل کو حل کرنے اور فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو پروان چڑھائے آئںدہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد پی پی پی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ریاست اپنی ذمہداری نبھائے وہ ذمہ داری آئین کے عین مطابق، تمام بچوں کو معیاری تعلیم تک یکساں رسائی فراہم کرنے کی ہے پی پی پی کی آنے والی عوامی حکومت تعلیم کی بجٹ میں ابتدائی طور جی ڈی پی کے تناسب سے 3 فیصد اضافہ کرے گی پی پی پی کی آئںدہ حکومت زیادہ سے زیادہ یونیورسٹیاں، کالجز و دیگر ٹیکنیکل تعلیمی ادارے قائم کرنے کا اپنا ریکارڈ برقرار رکھے گی

ہم وزیراعظم اور وزیراعلی کا استعفی لینے نکلے تھے، اپنے استعفوں کی بات شروع ہوگئی،بلاول

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول

پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول

وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول

بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے

پنجاب کے ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائیں گے ،راجہ پرویز اشرف

ضروری ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک لیکر آئیں،راجہ پرویز اشرف

بریکنگ،وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل

Comments are closed.