آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی

آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا

سینیٹ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں الگ اپوزیشن بینچ الاٹ کیے جائیں، اپوزیشن لیڈر بنانے کےلیے 5 تحفے بھجوائے گئے ،اعظم نذیر تارڑ کے ریمارکس  پر گیلانی کی حمایت کرنے والے سینیٹرز  نے احتجاج کیا،بی اے پی کے سینیٹرز کو تحفہ کہنے پر حکومتی اراکین نے ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان میں شورشرابا ہوا،اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پانچ جماعتوں کے27 سینیٹرز نے الگ اپوزیشن گروپ بنایا ہے،اپوزیشن مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے گی،اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر ہمارے دل رنجیدہ ہیں،ہم 5 جماعتیں آزادگروپ کی حیثیت سے اپوزیشن نشستوں پربیٹھیں گے،

اپوزیشن کی 3 جماعتوں نے یوسف رضا گیلانی پر سوالات اٹھا دیے، ایوان میں احتجاج کیا، شفیق ترین کا کہنا تھا کہ ہم 3 جماعتیں اس رویے پر ایوان سے احتجاج کر رہے ہیں،اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ بارہ مارچ کو ایوان میں جو کچھ ہوا وہ سب کو پتا ہے،ایوان میں 4 آزاد ارکان نے شدید احتجاج کیا اور اعظم نذیر تارڑ کی تقریر پر اعتراض کیا،اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،

یوسف رضا گیلانی کی حمایت کرنے والے دلاور خان گروپ نے الگ نشستیں مانگ لیں ،الگ نشستیں الاٹ نہ کرنے پر دلاور خان گروپ نے سینیٹ سے واک آؤٹ کر لیا چیئرمین سینیٹ نے فیصل جاوید کو اپوزیشن اراکین کو واپس لانے کی ہدایت کردی

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان

سینیٹ میں خفیہ کیمرے لگنے پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا اعلان،ن لیگ کے مطالبے پر پی پی کا ہنگامہ

واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں ،سینیٹ میں پی پی نے ن لیگ کی مشاورت کے بغیر اپنا اپوزیشن لیڈر بنا لیا ہے جس سے پی پی پر ن لیگ ناراض ہے اور ن لیگ نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر ماننے سے انکار کیا ہے، اب سینیٹ میں ن لیگ نے دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر الگ درخواست جمع کروا دی ہے

Comments are closed.