سیلاب، اب تک کل اموات 1355 ہو گئیں، ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں جاری

0
32
پاک فوج

سیلاب، اب تک کل اموات 1355 ہو گئیں، ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کے حوالہ سے تازہ ترین اعدادوشمار آئے ہیں

پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے محصور افراد کو نکالنے کے لیے 415 پروازیں بھریں ،گزشتہ 24 گھنٹے میں 14 پروازوں کے ذریعے 163 افراد کو بچایا گیا،ہیلی کاپٹرز سے 34 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا گیا،اب تک ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 3 ہزار 879 افراد کو نکالا جا چکا ہے، ریلیف کیمپس اور امدادی اشیا جمع کرنے کے پوائنٹس مکمل فعال ہیں متاثرین کے لیے 147 ریلیف کیمپس، 284 امدادی اشیا کلیکشن پوائنٹس قائم ہیں

سندھ اور بلوچستان میں سب سے زیادہ بنیادی ڈھانچے کو نقصان ہوا،سندھ اور بلوچستان میں 6579 کلومیٹر سڑکیں، 246 پل اور 173 دکانوں کو نقصان پہنچا ،قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین زیادہ متاثرہوا،بلوچستان میں کوئٹہ، نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، صحبت پور اور لسبیلہ زیادہ متاثر ہوا،خیبر پختون خوامیں دیر، سوات، چارسدہ، کوہستان، ٹانک اور ڈی آئی خان زیادہ متاثر ہوا،پنجاب میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور شدید متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 12 افراد جان کی بازی ہار گئے، 2 زخمی ہوئے اب تک کل اموات 1355 اور زخمی 12722 ہوئے ہیں۔

آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم بنیادی طور پر گرم اور مرطوب رہے گا- بالائی خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور جی بی میں چند مقامات پر موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ تا ہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، جی بی اور ملحقہ پہاڑیوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مزید برآں 10 ستمبر کو ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،

قبل ازیں نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹر(این ایف آر سی سی) کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین و وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال اور نیشنل کوآرڈینیٹر این ایف آر سی سی میجر جنرل محمد ظفر اقبال کی زیرصدارت منعقد ہوا فورم کو وزیر مواصلات و ریلوے کی طرف سے انفراسٹرکچر اور ریلوے کی بحالی کے منصوبے بارے بتایا گیا حکام نے فورم کو موسم اور سیلاب کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے عبوری نقصان کے تخمینہ سے بھی آگاہ کیا ،فورم کو سی ای او ڈریپ نے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جمع شدہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں پرقابو پانے اور پانی صاف کرنے کے طریقہ کار بارے بتایا۔ وفاقی وزیراحسن اقبال نے تمام وفاقی اکائیوں کی سول انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لاتے ہوئے بحالی پر توجہ مرکوز کریں تاکہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی معمول کی زندگی یقینی بنائی جاسکتے

پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

Leave a reply