عدالت کا غیرملکی ماڈل ٹریزا کا پاسپورٹ سمیت دیگر سامان واپس کرنے کا حکم

0
119

سیشن کورٹ لاہور نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سزا پانے والی غیر ملکی ماڈل ٹریزا کا پاسپورٹ سمیت دیگر سامان واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عدالت نے غیر ملکی ماڈل کا موبائل فون، پرس، شناختی کارڈ اور دیگر اشیا واپس کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے کہا کہ موبائل فون، پرس اور شناختی کارڈ وغیرہ مال مقدمہ نہیں ہے فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام چیزیں ٹریزا سے چیکنگ کے دوران قبضہ میں لی گئیں تھیں۔

کوک اسٹوڈیو سیزن14: عابدہ پروین اور نصیبو لال کی وائرل ویڈیو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

واضح رہے کہ غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو کسٹم حکام نے ایئرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ سیشن کورٹ نے ملزمہ کو سزا سنائی تھی۔ لیکن لاہور ہائیکورٹ نے چار سال بعد ملزمہ کو منشیات اسمگلنگ کے الزام سے بری کیا تھا۔

مہوش حیات باتھ روم میں رقص کرنے پر تنقید کی زد میں

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں منشیات برآمدگی کیس میں بری ہونیوالی غیر ملکی ماڈل نے پاسپورٹ کی واپسی کیلئے لاہورہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے وکیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا تھا کہ ہائیکورٹ سے وہ منشیات کے مقدمے سے بری ہوچکی ہیں-

آئمہ بیگ ٹیکس نادہندہ،گاڑی ضبط کرنے کا نوٹس جاری

ماڈل نے کہا تھا کہ پاسپورٹ،نقدی سمیت دیگر اشیاء کسٹم حکام کے قبضے میں ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ غیر ملکی ماڈل ٹریزا کا سامان واپس کرنے کا حکم دیاجائے،ماڈل ٹریزا کو عدالت عالیہ نے نے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

غیر ملکی ماڈل نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ کسٹم حکام نے گرفتاری کے وقت ان کی اشیاء قبضہ میں لے رکھی تھیں عدالت ان کا سامان واپس کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے صوفیہ مرزا کے بچوں کے اغواء کی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی

Leave a reply