عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو وزیراعظم کا سیاسی انتقال ہوجائے گا،اہم شخصیت کا دعویٰ
عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو وزیراعظم کا سیاسی انتقال ہوجائے گا،اہم شخصیت کا دعویٰ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئین،ملکی سلامتی ہماری ترجیح ہونی چاہیے،
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے عثمان بزدار نے استعفیٰ دیا اور اسمبلی اجلاس بھی بلا لیا گیا ،قومی اسمبلی اجلاس 14دن بعد بلانا تھا مگر تاخیر ہی تاخیر وفاقی وزیر اسٹیبلشمنٹ کو مداخلت کی دعوت دے رہےتھے، کل ووٹنگ ہونی ہے ،وزیراعظم بھی کہہ چکے ہیں ملک کی سلامتی سے نہ کھیلا جائے ،وزیراعظم کا کھیل ختم ہوچکا ،اکثریت کھوجانے کے بعد عہدے پر رہنا بھی مناسب نہیں ، صدر مملکت بھی آئنی ذمہ داری ادا نہیں کرتے وفاقی وزیرنے کہا صد ر مملکت کےآئینی اختیار سے وزیراعظم کام جاری رکھ سکتے ہیں، آئین میں واضح ہے عدم اعتماد ہوجائے تو وزیراعظم کی ذمہ داری ختم ہوجائے گی، جس ادارے نے بھی آئین کی خلاف ورزی کی تو بحران جنم لے گا،
سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں وزیراعظم کا سیاسی انتقال ہوجائے گا، صدر مملکت کو آئین کے تحت اسی وقت اسمبلی اجلاس بلانا ہوگا،کاغذات نامزدگی ہوگی اور جو سب سے زیادہ ووٹ لے گا وہ وزیر اعظم بنے گا ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا جمہوری طریقے سے وزیراعظم تبدیل ہورہے ہیں،
قبل ازیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی گاڑی پر آج جھنڈا نہیں تھا،جو 3،3گھنٹے پریس کانفرنس کرتےتھے آج کوئی نہیں آرہا، وزیراعظم کو مشورہ ہے ،عدم اعتماد کا سامنا کریں اورشکست کھا کرگھرجائیں عمرا ن خان عدم اعتماد کھوچکے ہیں اپوزیشن پر آرٹیکل 6لگانے والےوزرا کو تھانے میں روتے ہوئے دیکھا ہےآئین کی خلاف ورزی کرنے پروزیراعظم پر آرٹیکل 6لگے گا، وفاقی وزرا عوام کو انتشار پر اکسارہےہیں کچھ ماہ پہلے کے بہترین وزیراعلیٰ سے ہی استعفی لے لیا گیا،عثمان بزدار کو یہ نہیں پتہ تھا کہ استعفیٰ وزیراعظم کو نہیں گورنر کو دینا ہے
دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کو سامنے رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے نہ صرف وزیراعظم آفس سے سامان کی منتقلی شروع کی بلکہ انکے معاونین، وزرا اور سیکرٹریز نے بھی سامان کی منتقلی شروع کر دی ہے،وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری اعظم خان نے تو اپنا دفتر بھی خالی کر دیا ہے،اعظم خان نے سامان پشاور منتقل کردیا ہے، کئی وزرا نے اپنا سامان منتقل کروا دیا ہے گزشتہ شب پارلیمنٹ لاجز سے سامان کی منتقلی کا کام جاری رہا، اسی لئے پارلیمنٹ لاجز کی سیکورٹی سخت کی گئی تھی،
پتہ نہیں پرسوں سیاست میں رہوں گا یا نہیں ؟ شیخ رشید
وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ، سیکورٹی بڑھا دی گئی
این آر نہیں دونگا ..بلکہ لوں گا، عمران خان نے "این آر او”مانگ لیا
اپوزیشن اتحاد کا ایک اور وار، اسمبلی میں 172 اراکین موجود،درخواست میں بڑا مطالبہ کر دیا
نکل جاؤ، منحرف اراکین کو کہاں سے نکال دیا گیا؟
دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ
دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا
دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال
3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ
ہارے ہوئے عمران خان کی الوداعی تقریر قوم نے کل سن لی، اہم شخصیت بول پڑی
تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر
عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید
وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا
پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج
عدم اعتماد کامیاب ہونے سے قبل ہی "پارٹی” مولانا نے سب کو بلا لیا
شہباز شریف، حمزہ کی گرفتاری کا فیصلہ ہو گیا