افغان عوام کیلئے خوراک پیکیج کے 20 ٹرک اسلام آباد سے روانہ
F-9 پارک میں مسلم ہینڈز کی جانب سے افغان عوام کیلئے خوراک پیکیج کے 20 ٹرکوں کے قافلے کی روانگی تقریب ہوئی
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ مسلم ہینڈز انٹرنیشنل ہر دور میں افغان عوام کیلئے رفاعی اقدامات میں پیش پیش رہا ہے مسلم ہینڈز نے مسلم امہ کے دکھ کو محسوس کرتے ہوئے جنگ اور امن کے دوران اپنا کام جاری رکھا ہے مسلم ہینڈز کا یہ اقدام دوسرے رفاعی اداروں کیلئے باعث ترغیب ہے
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق نے افغانی عوام کیلئے فوڈ ریلیف پیکیج روانگی کی تقریب سے خطاب میں مزید کہا کہ افغان عوام کیلئے امداد کا سلسلہ جاری؛ آج 20 ٹرکوں پر مشتمل امداد افغانستان بھیج رہے ہیں افغانستان موجودہ حالات کے باعث ایک کرائسز کی جانب جا رہا ہے افغانستان ایک آزاد و خود مختار ملک ؛ اپنی پہچان اور آزادی پر کبھی سودے بازی نہیں کی وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا اولین ایجنڈا افغانستان کے مسائل اور مکمل بحالی تھا پاکستان ہر مشکل وقت میں افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے جو بھی شخص پاکستان میں افغانستان کے خلاف بات کرتا ہے وہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کا بھی دشمن ہے پاکستان اور افغانستان کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے اور ہمارا برادر اسلامی ملک ایک اور المیے کی طرف جا رہا ہے ۔ افغانستان میں جہاں دنیا کے دیگر ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں وہاں مسلم ہینڈز بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دیگر عالمی این جی اوز اور رفاہ عامہ کے ادارے بھی اس سلسلہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے
طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال
اچھے تعلقات کے خواہشمند، مگر مداخلت کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، افغان طالبان کا ترکی کو پیغام
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ان کیمرہ بریفنگ دی
ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بزوربازو افغانستان میں مسلط ہو،شاہ محمود قریشی
افغان آرمی چیف کو برطرف کر دیا گیا
طالبان کا خوف،افغانستان سے اہم حکومتی شخصیت ملک چھوڑ کر فرار
دسواں دارالحکومت طالبان کے قبضے میں،گورنر غزنی کابل فرار