افسران زندہ ہیں، مردہ؟ حاضر سروس یا ریٹائرڈ سب کے نام بتائیں،عدالت
سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹاور کے 4 پورشن کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
عدالت نے پریڈی اسٹریٹ میں مکہ ٹاور کے خلاف کارروائی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی بلڈنگ غیر قانونی ہوگی، سب گرانا پڑیں گی، جس جس نے بلڈنگ بنانے کی اجازت دی، سب افسران کے نام بھی طلب کر لئے گئے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ افسران زندہ ہیں، مردہ حاضر سروس یا ریٹائرڈ سب کے نام بتائیں، عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے میں ہر افسر کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں، ذمہ دار افسر کو انکوائری تک کوئی عہدہ نہ دیا جائے
دوران سماعت عدالت ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر برہم ہو گئی،جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے دیتے ہیں مگر کوئی عمل نہیں ہوتا،بے شک ایس بی سی اے محکمہ پورا خالی ہو جائے، اب کارروائی ہوگی، یہ عمارتیں کیسے بن رہی ہیں؟ جب بلڈنگز بنتی ہیں تو آپ کے افسران سو رہے ہوتے ہیں؟ ذمہ دار افسران کے خلاف کیا کارروائی کی؟آپ کے افسران کے خلاف نیب کی کارروائی تک جا سکتے ہیں، آپ کے افسران کے اثاثے بھی چیک کروائیں گے،آپ نمائشی کارروائی کرکے رپورٹ جمع کروا دیتے ہیں، عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے سے سوال کیا کہ مکہ ٹاور بلڈرز کے خلاف کیا کارروائی کی؟ جس پر ڈی جی ایس بی سی اے نے عدالت میں جواب دیا کہ بلڈر کے خلاف کارروائی آج کرلیں گے،
@MumtaazAwan
طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟
طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی
کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟
طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری
طیارہ حادثہ،پی آئی اے کی 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ
طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے
نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست،عدالت نے بڑا حکم دیا
طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف
حکومت نے پائلٹس لائسنس معاملے کو متنازعہ بنا کر پی آئی اے کو "کریش” کردیا۔ شیری رحمان
سول ایوی ایشن انتہائی بد حال محکمہ،جعلی ڈگری پر لوگ نوکری بھی پوری کر گئے، چیف جسٹس برہم
سول ایوی ایشن میں جنسی ہراساں کیس،کاروائی کی بجائے ترقی دے دی گئی
سول ایوی ایشن کی کارکردگی صفر.کیا شادیاں کروانا شروع کر دیں؟ چیف جسٹس پھٹ پڑے
شادی ہال کھولے، نائٹ کلب بھی کھول لیں، سپریم کورٹ سول ایوی ایشن پر برہم،بڑا حکم دے دیا
تجاوزات کو برداشت نہیں کریں گے،چیف جسٹس
جو بھی اسٹرکچر ہے، ہم ڈیٹونیٹر سے گرانے کا حکم دیں گے ،چیف جسٹس
یہ آپ کا شہر ہے، کچھ نہیں پتہ؟ کراچی کوکتنا دیکھا ہے ؟ چیف جسٹس








