اگلے ماہ ہم دوبارہ ہم آئیں گے، اپوزیشن میں پھوٹ کا مولانا نے کیا اعتراف

اگلے ماہ ہم دوبارہ ہم آئیں گے، اپوزیشن میں پھوٹ کا مولانا نے کیا اعتراف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے خود آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کو پیچیدہ بنایا،اگلے ماہ دوبارہ عوام میں آئیں گے اور احساس دلائیں گے عوام اکیلے نہیں یہ قومی مفاد کا مسئلہ تھا،اسے اپوزیشن کو نقصان پہنچا ہے،قوم کو اس وقت قبر میں اتار دیا گیا ہے.

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مارچ کی ضرورت پڑی تو ان شاءاللہ پنجاب سے شروع کرینگے

مولانا فضل الرحمان اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات طے ہو گئی ہے،مولانا فضل الرحمان اور چودھری برادران کے درمیان آج لاہور میں ملاقات ہوگی،ملاقات کے دوران ملکی سیاسی مجموعی صورت حال پرگفتگوہوگی

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے چودھری برادران سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر جے یو آئی رہنماؤں نے مسلم لیگ ق سے رابطہ کیاہے اور چودھری براردارن سے ملاقات کے لئے وقت مانگا ہے، چودھری برادران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کو ویلکم کریں گے.

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے جب اسلام آباد میں آزادی مارچ کیا تھا اسوقت بھی چودھری برادران نے ہی مولانا سے ملاقاتیں کی تھیں جس کے بعد مولانا نے پلان بی اور سی دیئے جو سب ختم ہو گئے.

آزادی مارچ کے موقع پر تنہا رہنے والے مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر تنہا رہ گئے، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کو ایک بار تنہا چھوڑ دیا، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالہ سے مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ جعلی ہے اور جعلی پارلیمنٹ قانون میں ترمیم نہیں کر سکتی ہم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے بھی اس حوالہ سے بیانات دیئے تھے تا ہم گزشتہ روز اہم پیشرفت دیکھنے میں آئی جب حکومتی وفد نے بلاول زرداری اور مسلم لیگ ن کے اراکین سے ملاقات کی جس میں طے پایا کہ دونوں بڑی جماعتیں آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالہ سے اسمبلی میں بل کی حمایت کریں گی.

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

دونوں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بل کی حمایت پر مولانا فضل الرحمان ان سے اندرون خانہ ناراض ہو چکے ہیں کہ مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی ،ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول زرداری سے رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہو سکا، مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ سے بھی رابطے کی کوشش کی لیکن ان سے بھی رابطہ نہ ہو سکا، مولانا ایک تو پارلیمنٹ سے باہر ہیں تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں مسلسل مولانا کو دھوکے دے رہی ہیں، آزادی مارچ کے موقع پر بھی اسلام آباد بلا کر مولانا کو اکیلا چھوڑ دیا گیا، لاہور میں تو شہباز شریف گھر سے بھی نہیں نکلے تھے.

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

Comments are closed.