احسن اقبال کی عمران خان دشمنی میں یادداشت کھوبیٹھے :ورلڈ کپ کے بارے میں غلط بیانی کرگئے

0
32

بنوں‌ :احسن اقبال عمران تودشمنی میں حقائق ہی بھول گئے:ورلڈ کپ کے بارے میں غلط بیانی کرگئے،اطلاعات کے مطابق،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے بنوں میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ عمران خان نہیں بلکہ جاوید میاں داد اورباقی ٹیم نے جیتا تھا ، دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رہمنا احسن اقبال کہتے ہیں کہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا مطلب پیچھے ہٹنا نہیں ہوگا،جب لوہا گرم ہوگا تبھی ہی ہتھوڑا ماریں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سینیٹ انتخابات چھوڑے تو حکومت کو اکثریت حاصل ہوسکتی ہے، انتخاب کے بعد یہ ممکن ہوگا کہ تمام جماعتیں جدوجہد کریں۔

بنوں میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تحریک آگے بڑھ رہی ہے، کپتان کہتا تھا ورلڈ کپ جیتا ہے، اس نے تو کرکٹ کا بھی برا حال کردیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف نے دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرنیشنل ایکشن پلان بنایا،2013 میں ہمارے کاندھے اپنے پیاروں کے جنازے اٹھا کر تھک گئے تھے،فیکٹریاں بند تھیں ،کاروباربندتھے ،نوازشریف نے اندھیروں کوروشنی میں بدلنے کا وعدہ کیا، 2018میں ہمارے مینڈیٹ پرڈاکانہ ڈالا جاتاتوسی پیک آج لاکھوں روزگارپیدا کررہاہوتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے ہر وعدے پر یوٹرن لیا، یہ خارجہ پالیسی ،کشمیر کادفاع کرنے میں فیل اوراب توکرکٹ میں بھی فیل ہوگیاہے، بڑا کپتان بنا پھرتا ہے، ورلڈ کپ تم نے نہیں جاوید میانداد، وسیم اکرم، انضمام، مشتاق نےجیتا تھا۔تم تو اس وقت تھے ہی نہیں‌

احسن اقبال نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی کے لوگ لاشیں سڑک پر رکھ کر بیٹھے ہیں، حکومت کو مرہم رکھنے کی توفیق نہیں، حکومت کوعوام کی فکر ہوتی ہزارہ برادری کے پاس جاتے ،مرہم رکھتے، مشیر پوچھتے ہیں کہ عمران خان کوئٹہ آئیں گے توکیا فائدہ دوگے؟ آج یہ لاشوں پر بھی سیاست کرتے ہیں

Leave a reply