عظیم شخصیت ، از قلم طارق وڑائچ ایڈ ووکیٹ

0
34

عظیم شخصیت
بے نظیر بھٹو کا دور حکومت تھا اور میں پنجاب یونیورسٹی کا طالب علم تھا منصور ہ میں میٹنگ کے حوالہ سے اطلا ع تھی ناظم جا معہ
ثاقب علی خان کے ساتھ منصورہ
پہنچے ناظم اعلی اسلامی جمیعت طلبہ پاکستان برادر محمّد اویس قاسم بھی تشریف فرما تھے محترم قاضی حسین احمد امیر جماعت اسلامی پاکستان تشریف لاۓ ہم نے احتراماً اٹھنے کی کوشش کی تو انہو ں نے منع کیا خود اپنے ہاتھو ں سے چاۓ بنا کر ہمیں پیش کی اور جب میں نے اپنا نام بتایا تو چاۓ دیتے ہوئے کہنے لگے تو پھر آپ ہوئے طارق وڑائچ ، الفاظ میں اتنی شیرینی تھی جو آج تک بھولنے سے بھی نہی بھول پایا طو یل نشست تھی لیکن اس وقت حیرانگی ہوئی جب محترم قاضی حسین احمد نے بتایا کے بینظیر بھٹو کی حکومت ختم ہو رہی ہے جب کے حالات نارمل چل رہے تھے لیکن بعد میں بینظیر بھٹو کی حکومت کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا ہوا اور آ خر کار فاروق لغاری نے بینظیر بھٹو کی حکومت ختم کر دی اس سے اندازہ ہوا کے پاکستان میں حکومتیں کیسے بنتی اور حتم ہوتی ہیں بلا شبہ قاضی حسین احمد ایک عظیم انسان اور سیاسی رہنما تھے اللّه تعالیٰ انکو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے امین
تحریر ، طارق وڑائچ ایڈووکیٹ

Leave a reply