کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی غفار وٹو نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کرپشن مکاؤ کا نعرے لگا کر اقتدار میں آنیوالی تبدیلی سرکار نے کچھ بھی نہیں کیا،

NA 166 بہاولنگر سے غفار وٹو بھی پی ٹی آئی کو چھوڑ کر کاروان جمہوریت میں شامل ہو گئے۔ غفار وٹو کا کہنا ہے کہ
میں ضلع بہاولنگر کے حلقہ 166 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں کھڑا ہوا اللہ نے مجھے عوام کی سپورٹ سے کامیابی عطا فرمائی میرے مقابلے میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہولڈر امیدوار تھا اس الیکشن کے بعد میں نے نئے اور کرپشن فری پاکستان کے نعرے کے تحت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی یکن مجھے مایوسی اس وقت ہوئی جب میں اپنے حلقے کے کچھ اداروں کی کرپشن سے متعلق شکایت وزیراعظم کے پاس ثبوتوں کے ساتھ لے کر گیا اور درخواست کی کہ اس معاملے کی نگرانی خود کریں میں نے محسوس کیا کہ اس میں نعروں کے علاوہ کچھ نہیں تھا

عبدالغفار ووٹو کا کہنا تھا کہ میں یہ ویڈیو پیغام اس لیے جاری کر رہا ہوں کیونکہ سوشل میڈیا پر شوشہ چھوڑا جا رہا ہے کہ رشوت دی گئی ہے جب ہم ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں یا سوال پوچھیں تو ہم پر 12 سے 14 کروڑ روپے رشوت کا الزام لگا دیا جاتا ہے رشوت لینے والا اور دینے والا جہنمی ہیں میں اس طرح کے معاملے پر لعنت بھیجتا ہوںاور سختی سے تردید بھی کرتا ہو میں اس کی بھی تردید کرتاہوں کہ میں سندھ ہاﺅس میں موجود تھا میں وہاں کبھی تھا ہی نہیں

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 27مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا،جلسے کا موضوع امر بالمعروف ہے، وزیر اعظم نے ٹویٹ میں لوگو بھی جاری شیئر کر دیا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے جلسے میں عوام کے حاضری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں ،ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں لوٹی دولت بچانے کیلئے سیاستدانوں کو خریدنے کی مذمت کرتے ہیں،

دوسری جانب وزیراعظم نے آج پھر سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا اجلاس 12 بجے بنی گالا میں منعقد ہوگا،اجلاس میں وفاقی وزراء اور تحریک انصاف کے رہنما شریک ہونگے،وزیراعظم کو منحرف اراکین سے رابطوں پر بریفنگ دی جائے گی،اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،قانونی ٹیم وزیراعظم کو کل سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت پر بریفنگ دے دی،

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ رہے گی کرپٹ مافیا ایک ایماندار وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد لےکر آیا،اس لیڈر نے اللہ کے بعد اپنی قوم پر اعتماد کیا،قوم کو عمران خان نے کبھی مایوس نہیں کیا 27مارچ تاریخی دن،قوم حق کے ساتھ کھڑی ہوگی

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی، 27 مارچ کو ڈی چوک پر تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ 25 مارچ کو اپوزیشن اتحاد نے بھی اپنے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کا کہہ دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک 25 مارچ کو پہنچیں گے اور کب تک وہاں بیٹھنا ہے اسکا فیصلہ اسی روز کریں گے،

پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو

گالم گلوچ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ،کہیں غائب نہیں، ترین گروپ کے رہنما کا بیان

سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،گیلانی

وفاقی وزیرکا سندھ ہاؤس پر آپریشن کا عندیہ

اراکین کو دھمکیاں،حکومت ہمیں اشتعال نہ دلائے، بلاول کی وارننگ

سندھ ہاؤس میں کون کونسے حکومتی اراکین موجود؟ نام سامنے آ گئے

پی ٹی آئی کے 24 ایم این ایز سندھ ہاؤس میں موجود ،مزید آئیں گے ،راجہ ریاض

سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ

کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر

حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط

وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

Comments are closed.