ایک زمانے کا عظیم کپتان ڈوبتے ہوئے جہاز سے چوہے کی طرح اتر جائے گا،بلاول

0
139

ایک زمانے کا عظیم کپتان ڈوبتے ہوئے جہاز سے چوہے کی طرح اتر جائے گا،بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے ایک اور کمزور بہانہ پیش کر دیا،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمیشہ تو وزیراعظم نہیں رہ سکتے،وزیر اعظم عمران خان کے پاس اسپورٹس مین اسپرٹ نہیں ہے وزیر اعظم عمران خان شکست کا سامنا نہیں کر سکتے،ایک زمانے کا عظیم کپتان ڈوبتے ہوئے جہاز سے چوہے کی طرح اتر جائے گا،

پیپلز پارٹی کے رہنما ،سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی میڈیا ٹاک میں بوکھلاہٹ واضح تھی،حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے ، اب حکمران گھر جانے کی تیاری کریں،عدم اعتماد سے بھاگنے کی کوشش کریں اپوزیشن آپ کو بھاگنے نہیں دے گی،عمران خان کی ٹرمپ کارڈ میں مجھے استعفیٰ نظر آرہا ہے،عمران خان سیاسی تاریخ میں مہمان اداکار کے طورپر یاد رکھے جائیں گے،

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر خارجہ کی درخواست پر اس جنوبی پنجاب آئینی ترمیمی بل کو سوموار کو منعقد ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا حکم دے دیا

ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کے لئے دن فکس ہوچکا ہے،28 مارچ کو تحریک عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی حکومت کے پاس صرف 10 دن رہ گئے ہیں ،7روزمیں تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ ہو جائے گی،آج عدم اعتماد پر دن مقرر ہوچکا ہے،آج اپوزیشن کی 100فیصد حاضری تھی اپوزیشن اجلاس میں تمام لوگ موجود تھے ،اجلاس میں 159 ارکان موجود تھے

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس تلاوت قرآن نعت خوانی قومی ترانے اور متعدد وفات پانے والوں کی فاتحہ خوانی کے بعد 28 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بولنے کی اجازت نہیں دی گئی ،عدم اعتماد کی کاروائی پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی،قومی اسمبلی کا اجلاس 28 مارچ پیر شام چار بجے تک ملتوی کیا گیا ہے،

سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ

کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر

حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط

وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

قومی اسمبلی اجلاس فاتحہ کے بعد ملتوی،شہباز کو بولنے کی اجازت نہ ملی

میں پوائنٹ آف آرڈرکے لیے کھڑا ہوا اسپیکرنے دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا،شہباز شریف

Leave a reply