باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اقتدار میں آئے تو انکی حکومت کے خلاف پہلے روز سے ہی سازشیں شروع کر دی گئیں، عمران خان کی حکومت کے خلاف کبھی آزادی مارچ کیا گیا تو کبھی چیئرمین سینیٹ کی تحریک لائی گئی لیکن اب تک اپوزیشن جماعتوں کو مکمل ناکامی ہوئی ہے

اپوزیشن جماعتیں اب بھی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اردارہ رکھتی ہیں اس ضمن میں اپوزیشن نے کل اتوار کو اے پی سی طلب کر رکھی ہے، اے پی سی میں سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، اے پی سی کے لئے وفد تشکیل دے دئے گئے ہیں، مریم نواز بھی اے پی سی میں شریک ہوںگی، پیپلز پارٹی کی میزبانی میں ہونے والی اے پی سی میں کیا فیصلے ہوتے ہیں کل ہی پتہ چلے گا

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی تاریخ رہی ہے کہ جب ن لیگ حکومت میں تھی تو پیپلز پارٹی نے ن لیگ پر الزامات عائد کئے اور جب پیپلز پارٹی حکومت میں تھی تو ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے خلاف سنگین الزامات لگائے تھے،لیکن اب ذاتی مفادات کی خاطر ،احتساب سے بچنے کے لئے دونوں جماعتیں تحریک انصاف کے خلاف ایک ہو چکی ہیں،ن لیگ اور پی پی نے ایک بار پھر مل بیٹھ کر حکومت گرانے کا سوچا ہے۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی جو تاریخ ہے اگر کوئی غیرت مند دیکھے تو اس کا سر بھی شرم سے جھک جائے،ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والے کس طرح سے عوام کو دھوکہ دیتے رہے ہیں، مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز جو کل اے پی سی میں شریک ہوں گی وہ سرعام جلسے جلوسوں میں "عمران زرداری بھائی بھائی” کے نعرے تک لگا چکی ہیں ،مریم نواز کا کہنا تھا کہ زرداری اور عمران خان ووٹ مانگنے آئیں تو نعرہ لگائیں زرداری عمران بھائی بھائی، مریم نواز نے جلسہ کے شرکاء سے نعرے بھی لگوائے

https://twitter.com/Kash_67/status/1307221674648121346

بلاول زرداری میاں نواز شریف کو کن خوبصورت کلمات سے پکارتے رہے ہیں، بلاول کا ایک جگہ کہنا تھا کہ نواز شریف ملک میں جمہوریت کو خطرے میں ڈالنا چاہتا ہے، جے آئی ٹی رپورٹ نے ثابت کر دیا کہ انہوں نے کرپشن کیا، مک گیا تیرا شو نواز کے نعرے بلاول نے لگوائے.

https://twitter.com/Kash_67/status/1307221889836871683

صرف اتنا ہی نہیں، بلاول کو میاں محمد نواز شریف کو "مودی کا یار ہے ،غدار ہے غدار ہے”کا لقب دینے والے بھی کوئی اور نہیں بلاول ہی ہیں!! بلاول کا کہنا تھا کہ مودی کے یار وزیراعظم کو شکست دی، نواز شریف کی شکست مودی کی شکست اور کشمیر کی جیت ہو گی

https://twitter.com/Kash_67/status/1307221981939535875

بات یہیں تک محدود نہیں؛ بلاول صاحب تو میاں صاحب کی عمر کا خیال کرتے ہوئے انھیں سیاست چھوڑنے تک کہ مشورے دیتے رہے ہیں

https://twitter.com/Kash_67/status/1307222143462121472

نواز شریف صاحب اور زرداری ایک دوسرے پر کیسے نیچ الزامات لگاتے رہیں ہیں اور کیسے دونوں ایک دوسرے کی کرپشن کی داستانیں عوام کو سناتے رہے ہیں ،دیکھیے! نواز شریف کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب سے پوچھین یہ چھ کروڑ ڈالر کہاں سے لے کر آئے ہیں یہ پاکستان کے عوام کی خون پسینے کی کمائی ہے، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جتنا قرضہ لیا یہ کون اتارے گا، نواز شریف کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب اس طرح ملک نہین چلے گا، ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگا رہے ہیں،زرداری کا کہنا تھا کہ اس ملک کو خطرہ صرف سیاسی امرا سے ہے وہ چاہتے ہیں کہ ملک کمزور ہو اور مودی کے یار کے لئے کچھ کرنا ہو تو کرے.

https://twitter.com/Kash_67/status/1307222330389692417

شہباز شریف صاحب اور زرداری صاحب کا ایک دوسرے کو مخاطب کرنے کا انداز ملاحظہ فرمائیں ،یہاں تک کہ پیٹ پھاڑنے سے لے کر سڑکوں پر گھسیٹنے تک کہ بیانات دیتے رہے ہیں ، زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف مولوی ضیاء الحق کی سیاست کر رہا ہے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چالیس بابا چالیس چوروں سے لوٹی ہوئی دولت انکے پیٹوں سے نکالیں گے، زرداری کا کہنا تھا کہ یہ قوم کے چور ہیں، ایسے درندوں کو ہم برداشت نہیں کر سکتے

https://twitter.com/Kash_67/status/1307222717410816000

یہ کچھ اور کلمات پر نظر ڈالئے، جو شریف خاندان اور زرداری خاندان ایک دوسرے کی حکومتوں کی تعریف میں ادا کرتا رہا ہے

https://twitter.com/Kash_67/status/1307223152980787200

نواز شریف بے نظیر کو "انگریزوں کے کتے نہلانے والی” جیسے نہایت شائستہ اور تہذیب یافتہ الفاظ سے نوازتے رہے ہیں!

https://twitter.com/Kash_67/status/1307223761976987649

پیپلز پارٹی اور ن لیگ جو آپس میں دست و گریبان رہتی ہیں اب احتساب سے بچنے کے لئے متحد ہو چکی ہیں، بلاول اور مریم آپس میں رابطے کر رہے ہیں، بلاول نواز شریف سے رابطے کر رہے ہیں اور شہباز شریف زرداری کو کراچی میں جا کر مل رہے ہیں

https://twitter.com/Kash_67/status/1307221889836871683

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی، نواز شریف نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کی ہے، نواز شریف آل پارٹیز کانفرنس سے ویڈیو خطاب کریں گے۔

نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی کرے گی اور یہ کانفرنس 20 ستمبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہو گی، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی طرف سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلیفون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Shares: