امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اپنے عہدے سے سبکدوش

امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے

امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان سے افراتفری میں امریکی انخلا اور طالبان کے کنٹرول کے دو ماہ سے بھی کم وقت میں زلمے خلیل زاد کے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہےامریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے لیے نئے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے جگہ تھامس ویسٹ ہوں گے۔ تھامس ویسٹ سابق صدر اوباما کے دورمیں نیشنل سیکیورٹی کونسل کا حصہ رہے ہیں تھامس ویسٹ حال ہی میں طالبا ن رہنماوں سے ملاقاتوں میں شریک رہے سیکریٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ مغرب افغانستان میں امریکی مفادات پر امریکی سفارت خانے کے ساتھ مل کر کام کرے گا ۔

افغانستان سے انخلا کے بعد امریکی سفارت خانہ اب دوحہ میں قائم ہے اینٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ افغان مفاہمت کے لیے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے اپنے کردار سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔ میں امریکی عوام کے لیے ان کی کئی دہائیوں کی خدمات کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ افغان نژاد زلمے خلیل زاد ، سابق صدر جارج ڈبلیو بش کی انتظامیہ میں ایک سینئر شخصیت رہے۔ جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے انخلاء کے لیے مذاکرات کے لیےمعمورکیا تھا ۔ جوبائیڈن انتظامیہ نے انہیں عہدے پر برقرار رکھتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے کا کہا تھا۔اب زلمے خلیل زاد عہدے سے سبکدوش ہو گئے اور نئے نمائندہ خصوصی کا تقرر کر دیا گیا ہے، زلمے خلیل زاد نے دو امریکی صدور کے ماتحت خدمات سر انجام دیں زلمے خلیل زاد نے مصالحتی نمائندےکے طور پر طالبان سے مذاکرات کیے

دوسری جانب امریکہ نے افغانستان سے متعلق ماسکو مذاکرات میں شرکت نہ کر نے کا اعلان کیا ہے،امریکہ کا کہنا ہے کہ روس کی میزبانی میں منگل کو ہونے والے مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے،چاہتے ہیں کہ اس فورم سے معاملات کو آگے بڑھایا جائے،اس ہفتے مذاکرات میں حصہ لینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، لاجسٹک مسائل کی وجہ سے مذاکرات میں شرکت نہیں کر سکتے،

طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال

طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل،اگریہ کام ہو گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا،وزیر خارجہ

اچھے تعلقات کے خواہشمند، مگر مداخلت کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، افغان طالبان کا ترکی کو پیغام

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ان کیمرہ بریفنگ دی

افغان طالبان نے روس کو بڑی یقین دہانی کروا دی

طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال

بگرام ساتواں ایئر بیس تھا جو خالی کیا، افغانستان سے مکمل انخلاکب تک ہو گا؟ پینٹاگون نے بتا دیا

طالبان پاک افغان سرحد کے قریب،باب دوستی پر سفید پرچم لہرا دیا

پاکستان نے افغان نائب صدر کے الزامات مسترد کر دیئے

مسئلہ کشمیر کے حل سے پورے خطے میں رابطے کھل جائیں گے،پاکستان پر الزامات سے دکھ ہوتا ہے.وزیراعظم

وزیر خارجہ کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات،افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال

Comments are closed.