عورت مارچ نا منظور،مردان میں "مرد مارچ” کے نعرے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آٹھ مارچ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم خواتین منایا جاتا ہے
پاکستان میں گزشتہ چند برسوں سے عورت مارچ کے انعقاد کا اعلان کیا جاتا ہے، رواں برس بھی لاہور، اسلام آباد،کراچی سمیت بڑے شہروں میں عورت آزادی مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، عورت مارچ کو لاہور کی انتظامیہ نے اجازت دے دی ہے کراچی میں بھی عورت مارچ ہو گا، اسکی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں.اسلام آباد میں پریس کلب کے باہر عورت مارچ ہو گا جس کی ابھی تک انتظامیہ نے اجازت نہیں دی تا ہم عورت مارچ کے ذمہ داران نے عدالت سے رجوع کیا.
اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے عورت مارچ کی اجازت نہ ملنے کیخلاف رخواست کی سماعت ہوئی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست کی سماعت کی، اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ عورت مارچ کے گروپوں نے اجازت مانگی تھی جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو آپ نے مارچ کی اجازت دے دی جو حکومت گرانے آرہے ہیں ان کواجازت دے رہے ہیں؟ ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ ایک بجے پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں داخل ہونا ہے وکیل نے کہا کہ عورت مارچ نے ڈی چوک سے ہوتے ہوئے پریس کلب جانا ہے ،عدالت نے کہا کہ ایف نائن پارک میں عورت مارچ کرلیں جس پر ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ صرف جگہ یا تاریخ تبدیلی کرلیں مارچ کی اجازت مل جائے گی
ایک طرف عورت مارچ کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں دوسری جانب عورت مارچ کے خلاف مرد سڑکوں پر آ گئے ہیں ،خیبر پختونخواہ کے شہر مردان میں مردوں نے ایک ریلی نکالی جس میں انہوں نے عورت مارچ کو بے حیائی مارچ کے نام سے تعبیر کیا، مرد نعرے لگا رہے تھے عورت مارچ نامنظور نامنظور،شرکا نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے،
مردان کے ان چند افراد نے عورت مارچ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دو مختلف باتیں کہیں ۔۔
1۔ ازادی مارچ کے نام پر بے حیائی قبول نہیں کیونکہ آزادی مارچ کے نام پر عیاشی کو فروغ دیا جارہا ہے
2۔کل ہونے والے عورت مارچ کو سکیورٹی خدشات کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا pic.twitter.com/wUqz6iAVvc— Farzana Ali (@farzanaalispark) March 7, 2022
خاتون صحافی فرزانہ علی نے عورت مارچ کے خلاف احتجاج کرنیوالوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مردان کے ان چند افراد نے عورت مارچ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دو مختلف باتیں کہیں ۔۔1۔ آزادی مارچ کے نام پر بے حیائی قبول نہیں کیونکہ آزادی مارچ کے نام پر عیاشی کو فروغ دیا جارہا ہے 2۔کل ہونے والے عورت مارچ کو سکیورٹی خدشات کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عورت مارچ ریلی نیشنل پریس کلب تا ڈی چوک اسلام آباد منگل 8 مارچ کو ہو گی، ریلی کا آغاز دن ایک بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے ہو گا
دوسری جانب خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جماعت اسلامی بھی متحرک ہو چکی ہے، جماعت اسلامی خواتین ونگ کے ذیر اہتمام خواتین صحافیوں کے لیے میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا ،میٹ اپ میں مختلف چینلز سے خواتین صحافیوں نے شرکت کی ،خواتین صحافیوں نے عورت مارچ کے حوالے سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا جماعت اسلامی آٹھ مارچ کو بھی لاہور میں ریلی نکالے گی جس میں خواتین کثیر تعداد میں شریک ہوں گی
ایک طرف عورت مارچ تو دوسری جانب حیا ڈے ،تحریر:عفیفہ راؤ
عورت مارچ اور چند حقائق تحریر : راجہ حشام صادق
اسلام، حجاب اور عورت مارچ .تحریر:حسن ساجد
حرامانی کی "عورت مارچ” کے نعرے”اپنا کھانا خود گرم کرو” کی حامی خواتین پر طنز
سب سے زیادہ عورتوں کا ریپ دنیا کے چودہ ممالک میں لیکن عورت مارچ پھر بھی پاکستان میں
عظمیٰ خان کی پریس کانفرس چینلز نے کیوں نہ دکھائی، طاقتور لوگ اثر انداز ہوگئے.
عظمیٰ سسٹرز تشدد کیس میں ملک ریاض کی بیٹی ملوث، ثبوت سامنے آ گئے
ملک ریاض کی فیملی کے تشدد و دھمکیوں کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر
عظمیٰ تشدد کیس، پولیس مجرموں کو گرفتار کرے، سزا ملے تا کہ عبرت کا نشان بنیں، اعجاز چودھری
شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے۔ فرح سعدیہ
خواتین کو جب اعتکاف کی مبارکباد دینے جائیں تو صرف مٹھائی لے کر جائیں. شفاعت علی
عورت مارچ والی آنٹیاں ایسے نعرے کہیں اور لگا کر دکھائیں …تو کیا ہوگا ؟
میرے ساتھ ایک عورت کی موجودگی میں اس کے خاوند نے جنسی زیادتی کی:وہی عورت اب عورت مارچ کی روح رواں
عورت مارچ کے لیے فنڈریزنگ شروع:حکومت مخالف قوتیں دل کھول کرفنڈدینے لگیں
ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا
خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟
میرا جسم میری مرضی، طاہر اشرفی بھی میدان میں آ گئے، عورت مارچ منتظمین کو دی "دعوت”
عورت مارچ کا توڑ،مذہبی جماعتوں نے 8 مارچ کو پیغام شرم و حیا ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا
عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے
عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج
بلاول عورت مارچ کی قیادت کرے گا،وہ عورتوں کا بہتر ترجمان ہے، شیخ رشید
عورت مارچ کو روکا جائے،وزیر مذہبی امور کے خط کے بعد بحث جاری
حنا پرویز بٹ "عورت مارچ” کے حق میں کھڑی ہو گئیں