خورشید شاہ،مولانا ملاقات کے بعد زرداری ہاؤس میں بڑی بیٹھک

0
93

خورشید شاہ،مولانا ملاقات کے بعد زرداری ہاؤس میں بڑی بیٹھک
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زرداری ہاوس اسلام آباد میں اپوزیشن کی بڑی بیٹھک اپوزیشن جماعتوں کے بڑوں کی اہم ملاقات شروع ہو گئی ہے

آصف زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات شروع ہو گئی ہے پیپلزپارٹی کی طرف سے یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ اورمراد علی شاہ ملاقات میں موجود ہیں مسلم لیگ ن کی جانب سے ایاز صادق اور سعد رفیق ملاقات میں موجود ہیں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی جا رہی ہے ملاقات میں اتحادیوں اور تحریک انصاف کے ناراض ارکان سے رابطوں سے متعلق بریفنگ دی جا رہی ہے بعض رہنماوں نے قومی اسمبلی اجلاس کے لیے جلد ریکوزیشن جمع کرانے کی تجویزدی ہے

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مختلف آئینی و قانونی آپشنز پر غور کیا گیا اجلاس میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے قانونی ماہرین نے بھی خصوصی شرکت کی ن لیگ کی جانب سے اشتر اوصاف اور زاہد حامد اجلاس میں شریک ہوئے ،پیپلزپارٹی سے فاروق نائیک اور مرتضیٰ وہاب، جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ بھی شریک ہوئے، وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق قانونی نکات کا بھی جائزہ لیا گیا،تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے حمایت کرنے والے حکومتی ارکان کا جائزہ لیا گیا

قبل ازیں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ییپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ میں ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ اور نوید قمر سے سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی ،ہم نے حوصلہ افزامعلومات شیئرکی ہیں قومی امنگوں کے مطابق نتائج حاصل ہوں گے حالات کو دیکھ کر ماضی کو بھولنا پڑتا ہے سیاسی فیصلے کرتے ہیں، ان میں تناؤ بھی آ سکتا ہے، جو بات ہم کرتے ہیں اس میں کچھ چھپاتے بھی ہیں،جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ،جس کا جتنا ظرف ہو اتنی ہی بات کرتا ہے،ہم مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان ہوتا کو ن ہے جو ہم جیسے لوگوں کو دھمکیاں بھی دیتا ہے، ان کو پتا نہیں ہے کہ ہمارے کارکنوں گے گھروں میں لاٹھیاں تیل کے اندر پڑی ہیں اوروہ ہر مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی، حالات کی ضرورت کے مطابق ماضی کو بھولنا بھی پڑتا ہے،ہر سیاسی جماعت اپنے طور پر فیصلے کرتی ہے،جہانگیر ترین کا نواز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،وزیراعظم نے اپوزیشن کو دھمکی دی اور بازاری زبان استعمال کی،ایک گھنٹے بعد لیڈر شپ کی ملاقات ہوگی 48 گھنٹوں سے پہلے تحریک لے آئیں گے،

پی پی رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گھر بھیجنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں،ہم نے کراچی سے اسلام آباد تک محنت کی ہے تحریک عدم اعتماد جلد پیش کی جائے گی لیڈر شپ کی میٹنگ میں آج فیصلہ ہوجائے گا،

جہانگیر ترین اور علیم خان "ایک” ہونے لگے،ن لیگ کا بھی علیم خان سے رابطہ

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس

علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟

بنی گالہ کی حدود میں صحافیوں پر تشدد، مقدمے کے اندراج میں سیاسی اثرورسوخ حائل ہوگیا

آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

کھلاڑیوں کا کمال،بزدار آؤٹ ہونے لگے، چودھریوں کے ہاتھ بھی خالی رہ جانیکا امکان

بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک

Leave a reply