آپ نے عوام کو بھکاری بنا دیا . چینی کی خریداری کے لیے لمبی لمبی لائنیں نہیں لگنی چاہیے،ہائیکورٹ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان بازاروں میں چینی کے خرایدروں کی لمبی قطاروں پرلاہور ہائیکورٹ نے اظہار برہمی کیا ہے
عدالت نے رمضان بازاروں سے کل تک چینی کے خریداروں کی لگی لائنیں ختم کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے رمضان بازاروں میں چینی کی خرایداروں کی لائنوں سے متعلق کل تک رپورٹ طلب کر لی ،عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ حکومت نے جوکہا وہی قیمت مقرر کروا دی ؟چینی کی دکانوں پر لوگوں کی لائنیں کیوں لگوائی جارہی ہیں؟عام خریدار کو 85 روپے قیمت پر چینی کیوں نہیں مل رہی؟ عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر خبریں آپ کے بیان سے مختلف ہیں،اگر بات مختلف ہوئی تو آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے 15روپے کے پیچھے آپ نے عوام کو بھکاری بنا دیا ہے،رمضان بازاروں میں چینی کی خریداری کے لیے لمبی لمبی لائنیں نہیں لگنی چاہیے یہاں عدالت میں حلف نامہ جمع کروائیں کہ لائنیں نہیں لگیں گی،انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے،اگر انسانی وقار متاثر کرنا ہے تو کسی کے گھر کے باہر سے چینی لینے دیں، کین کمشنر ،ڈی جی انڈسٹری سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے
یوسف رضا گیلانی سے جہانگیر ترین کے رابطے کی خبریں، جہانگیر ترین نے سب کو سرپرائیز دے دیا
سینیٹ انتخابات،ہو گیا وہی جس کا سب کو تھا انتظار، جہانگیر ترین کی دبنگ انٹری ،مگر کس کے لئے؟
علی سدپارہ کی موت، جہانگیر ترین نے کیا کن جذبات کا اظہار؟
پی ڈی ایم فیل، بی آر ٹی پر چیلنج، وفاقی وزیر دفاع نے جہانگیر ترین بارے اہم دعویٰ کر دیا
جہانگیر ترین چینی بحران کے ذمہ دار، شہری عدالت پہنچا، عدالت نے کیا حکم دے دیا
جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ
قبل ازیں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے بھی رمضان بازار میں چینی کی خریداری کے لئے لائنوں کی وجہ سے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزراکی کوئی کارکردگی نہیں صرف مخالفین پرالزامات لگاتے ہیں،رمضان میں مائیں،بہنیں اوربزرگ ایک کلوچینی کیلئے قطارمیں کھڑے ہیں،جوچینی ن لیگ دورمیں 52روپےکلوتھی اس وقت رعایتی قیمت83روپے ہے.عام بازارمیں چینی کی قیمت105سے110روپےکلوہے،.ماوَں ،بہنوں اور بزرگوں کی ایک کلو چینی کےحصول کیلئےقطاریں لگی ہیں،
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا
چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا
چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق
جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی
لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کو دیا ایک ساتھ بڑا جھٹکا
دوسری جانب تمام رمضان بازاروں میں شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ سروس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کے اسٹالز کے باہر بھی کرسیاں لگا دی گئی ہیں.ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ مردو خواتین پر سکون انداز میں آکر کرسیوں پر بیٹھتے ہیں اور اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیںرمضان بازاروں میں بزرگ شہریوں کے بیٹھنے کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں.چینی کے تمام اسٹالز پر بھی بیٹھنے کے انتظامات کئے گئے ہیں.رمضان بازاروں میں پنکھے لگائے گئے ہیں.ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہریوں کی سہولیات کے لئے زبردست انتظامات کئے ہیں.تا کہ شہریوں کو رمضان بازاروں میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے