اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات میں اقوام متحد ہ سیکرٹری جنرل نے کیا کشمیر بارے بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پارلیمنٹیرینز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے وزارت خارجہ میں مشترکہ ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان سے سینٹ خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سیّد، سیّد فخر امام اور قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین احسان اﷲ ٹوانہ اور باقی اراکین کا تعارف کرایا۔ ملاقات کرنے والوں میں پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں حکومت اور اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان شامل تھے۔
بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب
وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے لئے یہ کام کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کی اپیل
اراکین پارلیمان نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبر و استبداد پر اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019ءسے مقبوضہ کشمیر کے رہنے والوں پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے، ان کے بنیادی حقوق سلب ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کےلئے اقوام متحدہ امید کی کرن ہے، اقوام متحدہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبرواستبداد کے شکار عوام کے حقوق کی فراہمی کےلئے اپنے منشور اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ کا خطہ میں امن و سلامتی کےلئے کردار ناگزیر ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے حل میں حمایت پر اراکین پارلیمان نے یو این سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔
اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا
ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا نے جنگ کے طریقہ کار کو بدل دیا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اراکین پارلیمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بار پاکستان آ چکا ہوں، حالیہ دورے کا مقصد پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے، پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے۔ پاکستان چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی فراخدلانہ مدد کر رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ کشمیر کا مسئلہ ہمارے لئے بہت زیادہ تشویش کا باعث ہے، تنازعہ کشمیر کے ضمن میں اقوام متحدہ ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ سفارتکاری اور مذاکرات تنازعات کے حل میں اہم ہیں، کشمیریوں کے بنیادی حقوق کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔ (اے پی پی)
صدر مملکت سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات،صدر مملکت نے کشمیر بارے کیا کہا؟