ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا نے جنگ کے طریقہ کار کو بدل دیا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

0
25

ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا نے جنگ کے طریقہ کار کو بدل دیا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں امن مشنزکےجوانوں کا ساتھی ہوں، نسٹ میں خطاب میرے لیے باعث فخر ہے، نسٹ کے طلبا تعلیم کے ساتھ ساتھ پائیدارترقی کیلئے بھی کام کر رہے ہیں،پاکستانی افسران امن مشنزمیں فرسٹ کمانڈر کے طور پر کام کر رہے ہیں.

بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے لئے یہ کام کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کی اپیل

سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ 1948 سے اب تک 70 امن مشنز کام کر چکے، پاکستان کی فوج، پولیس اور سویلین کا امن مشن کے لئے اہم کردار ہے،نئی ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا نے جنگ کے کردار کو بدل دیا ہے، امن مشنز میں حادثات کی شرح کم ہوئی ہے،تعلیم کے میدان میں بھی آپ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،یو این امن مشن کو نئے چینلجز درپیش ہیں،نئے چیلنجز تمام شراکت داروں کے لئے اہم ہیں،امن مشنز میں 157 کے قریب جوانوں نے شہادت پائی، جن پاکستانیوں نے قربانیاں دی ہم ان کے ساتھ ہیں، انہوں نے ایک منٹ کے لئے خاموشی بھی اختیار کی،

سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ امن مشنز کا تشخص انتہائی اہم ہو چکا ہے، پاکستانی خواتین کی شمولیت بھی خوش آئند ہے،امن مشن کے لئے قربانیاں دینے والے نوجوانوں کو سراہتے ہیں،

تقریب کے بعد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے نسٹ یونیورسٹی میں تصویری نمائش کا افتتاح کیا، اور تصویر گیلری کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہیں تصاویر بارے بریفنگ بھی دی گئی.

اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا

Leave a reply