آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصفہ پہلی بار جلسہ کرنے نکلی اور ن لیگی رہنما مریم نواز پر بازی لے گئی

ملتان میں پی ڈی ایم جلسے سے آصفہ بھٹو اور مریم نواز نے خطاب کرنا ہے، مریم نواز ابھی کچھ دیر قبل لاہور سے ملتان کے لئے نکلی ہیں لیکن آصفہ بذریعہ جہاز کراچی سے ملتان پہنچ چکی ہیں،ملتان پہنچے پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے‌آصفہ بھٹو کا استقبال کیا، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی بھی انکے ہمراہ تھے، پی پی کارکنان نے آصفہ کی ملتان آمد پر خیر مقدمی نعرے لگائے

مریم نواز بائی روڈ ملتان جا رہی ہیں اور انکا قافلہ راوی ٹول پلازہ کراس کر چکا ہے، باخبر ذرائع کے مطابق مریم نواز کی خواہش ہے کہ راستے میں انکو روکا جائے اور انکو گرفتار کر لیا جائے اسی لئے وہ براستہ سڑک ہی ملتان کے لئے روانہ ہوئی ہیں تا ہم حکومت کی جانب سے ابھی تک مریم نواز کو گرفتار کرنے کی کوئی تیاری نہیں ہے

ایم این اے شگفتہ۔جمانی، سینیٹر قرة العین مری، جنید، کرنل بابر سمیت دیگر 4 سیکورٹی اسٹاف ہمراہ ہیں ،پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر آج بتاریخ 30 نومبر بروز پیر بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی سربراہی میں گیلانی ہاؤس ملتان سے ریلی نکلے گی، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی ہمراہ ہوں گے۔آصفہ بھٹو زرداری ملتان میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نمائندگی کریں گی اور شرکاء سے خطاب بھی کریں گی۔

اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم آج پنجاب کے شہر ملتان میں طاقت کا مظاہرہ کرے گا ,ملتان میں پی ڈی ایم کی جانب سے قافلوں کی آمد کا شیڈول طے پاگیا ہے، ملتان میں سیاسی پارہ گزشتہ3 دن سے مسلسل بڑھ رہا ہے اورعلی قاسم گیلانی سمیت درجنوں کارکن گرفتار ہیں۔ ابھی تک قاسم باغ میں اسٹیج نہیں لگ سکا اور نہ ہی کرسیاں پہنچ سکیں۔ اسٹیڈیم سے پی ڈی ایم جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز بھی اتار دئیے گئے

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

دوسری جانب انتظامیہ نے بھی کمر کس لی، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دئیے گئے۔ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے کئی شہروں میں پکڑ دھکڑ کی گئی۔ پولیس نے ملتان گھنٹہ گھر چوک میں نواز لیگ کی ریلی نکالنے کی کوشش ناکام بنا دی، گھنٹہ گھر کو چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا

آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

Comments are closed.