اسمبلی میں ہنگامہ، وزیراعظم نے اپوزیشن کو منانے کا ٹاسک کس کو دے دیا؟

اسمبلی میں ہنگامہ، وزیراعظم نے اپوزیشن کو منانے کا ٹاسک کس کو دے دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے مذاکرات کی بھرپور کوشش کی

عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے مطالبے پر اسپیکر نے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا اپوزیشن خود اس مطالبے سے اب پیچھے ہٹ رہی ہے حکومت پارلیمانی تقدس اور قانون سازی کے لیے سنجیدہ ہے،اپوزیشن غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے ،وزیراعظم عمران خان پارلیمانی نظام کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں وزیراعظم نے اپوزیشن سے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا

اپوزیشن پاکستانی عوام کے سامنے بر طرح ایکسپوز ہوئی، اپوزیشن تشدد، گالم گلوچ کے ذریعے ایوان کی کارروائی رکوانا چاہتی ہے،اسپیکر نے ن لیگ کے رکن رانا تنویر کے کہنے پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا، میں اور میرے ساتھ دوسرے حکومتی ارکان نے اپوزیشن ارکان سے ملاقات کی، اپوزیشن نہیں چاہتی کے ایوان میں امن ہو، ہم نے اپوزیشن سے پارلیمانی کمیٹی کے لیے ان کے ارکان کے نام مانگے،حکومت نے ملک کی تاریخ کا بہترین بجٹ دیا

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے اظہار خیال کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی تھی جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ روز سات اراکین اسمبلی کے ایوان میں داخلے پر پابندی لگا دی اور اجلاس ملتوی کر دیا، اسی ضمن میں بلاول زرداری اور شہباز شریف کی بھی گزشتہ روز ملاقات ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے بجٹ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

فیصلہ کرلیں کہ ایوان کی کارروائی کیسے چلانی ہے؟ اسد قیصر نے اجلاس کیا ملتوی

شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بلاول کا حکومتی اہم شخصیت سے رابطہ

Comments are closed.