مری واقعہ،ن لیگ کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ایک ہفتہ سے مری انتظامیہ اور پنجاب حکومت بار بار کہتی رہی کہ مری اور بالائی علاقوں میں موسمی صورتحال خراب ہے، لوگ سفر سے گریز کریں،
چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غیر معمولی برفباری ہوئی، کئی دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹا،شدید برفباری کے باعث صورتحال خراب ہوئی، کلڈنہ اور باڑیاں میں زیادہ مشکل صورتحال پیدا ہوئی، ان علاقوں میں لوگوں کی جانیں بھی ضائع ہوئیں، وزیراعظم نے مری کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو مری پہنچنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ پنجاب مری روانہ ہو گئے ہیں،انتظامیہ، ریسکیو ادارے اور فوج مری اور ملحقہ علاقوں میں موجود ہے، ایف ڈبلیو او کی مشینری پہنچا دی گئی ہے، ایکسپریس وے کلیئر ہو گئی ہے، لوگوں کے انخلاءکا عمل جاری ہے،نتھیا گلی کی طرف سے خیبر پختونخوا حکومت نے بھی تمام راستے کھول دیئے ہیں، حکومت پنجاب نے بھی متاثرہ افراد کے لئے تمام گیسٹ ہاﺅس کھول دیئے ہیں،مختصر وقت میں زیادہ لوگ ان علاقوں کی طرف جائیں گے تو مسائل پیدا ہوں گے،کسی بھی انتظامیہ کے لئے ایسی اچانک صورتحال کو ہینڈل کرنا مشکل ہوتا ہے،میڈیا مضبوط فورم ہے، میڈیا لوگوں کو بالائی علاقوں کی صورتحال سے آگاہ کرے، اس وقت تمام بالائی علاقوں میں بہت زیادہ رش ہے، وہاں مزید لوگوں کی گنجائش نہیں ہے، ہم سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ بڑی تعداد میں لوگ اڑتالیس گھنٹوں کے اندر پہنچ جائیں،
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی طرف سے آج بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی گئی، شاہد خاقان عباسی جس حلقے سے منتخب ہوئے، انہیں لوگوں کی مدد کے لئے وہاں جانا چاہئے تھا لیکن وہ پنڈی میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کرتے رہے، مریم نواز نے بھی بے حس سیاست کی، اپوزیشن کی سیاست اہمیت نہیں رکھتی، یہ کنوئیں کے مینڈک ہیں، انہوں نے شور ہی مچانا ہے،حکومت پوری طرح الرٹ ہے، ہم لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ایکسپریس ہائی وے کھل گئی ہے، لوگوں کے انخلاءکا کام جاری ہے،مری میں جانی نقصان پر پورے پاکستان کو افسوس ہے،مری اور بالائی علاقوں میں گاڑیاں ہفتوں یا مہینوں میں داخل نہیں ہوئی، 24 گھنٹے میں اتنی بڑی تعداد میں گاڑیاں داخل ہوئیں، انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات اٹھائے، ہمیں اس بات کا احساس کرنا چاہئے کہ اس طرح کی صورتحال پیدا نہ ہو، ہمیں اس معاملے سے سیکھ کر آگے بڑھنا چاہئے،
سیاحت کی حوصلہ شکنی نہیں کرنی چاہئے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں سیاحت کو فروغ ملے،صداقت عباسی اس وقت مری میں موجود ہیں،
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ آئینی تقاضا ہے کہ شہباز شریف نے غلط بیان حلفی جمع کرایا، انہیں جیل جانا چاہئےاگلے ہفتے وفاقی حکومت کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ میں کیس فائل ہو جائے گا،شہباز شریف اپنی سیٹ کی فکر کریں، وزیراعظم تو بھول جائیں وہ ایم این اے بھی نہیں بن سکتے، اس کیس میں پانچ سال تک نااہلیت ہے، ہم ایک جیسا بلدیاتی نظام چاہتے تھے لیکن ہماری اتحادیوں سے بات ہوئی ہے کہ پنجاب میں ضلعی سطح پر براہ راست انتخابات ہوں، احتساب کے حوالے سے نواز شریف اور مریم نواز کو سزا ہو چکی ہے، شہباز شریف اور حمزہ شریف کے کیسز عدالتوں میں ہیں،اگلے چھ سے آٹھ ماہ میں بڑی مچھلیاں تالاب سے باہر ہوں گی، اگلے یہ لوگ الیکشن میں نہیں ہوں گے، زرداری صاحب سے اومنی اکاﺅنٹس کیس میں 12 ارب روپے سے زائد کی ریکوری ہو چکی ہے،لوگوں کی خواہش تھی کہ احتساب کا عمل زیادہ تیز ہونا چاہئے، ہمیں عمران خان کے نام پر ووٹ ہمیں ملا ہے، عمران خان کے نام پر ووٹ لے کر ہم اسمبلیوں میں آئے ہیں،لانگ مارچ اصل میں لونگ گواچہ ہے، اپوزیشن کی نہ کوئی سیاست ہے اور نہ ہی کوئی مقصد،فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول کی آئیڈیالوجی آپس میں نہیں ملتی، اپوزیشن چوں چوں کا مربہ ہے، یہ اسلام آباد آئے تو ہمیں انہیں علیحدہ علیحدہ خیمے لگا کر دیں گے تاکہ یہ آپس میں نہ لڑیں،
مری واقعہ،ن لیگ نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا ہے ،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ بیان بے حسی، ظلم، نالائقی، نااہلی کی انتہا ہے۔ کرپشن اور نالائقی ایک طرف، موت کے منہ میں جانے والوں کو ہی موردالزام ٹھہرانے پہ استعفیٰ دیں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب آپ خود ہیں انکوائری کا حکم نہیں مجرمانہ غفلت کا جواب آپ کو دینا ہے۔ یہ ریاست مدینہ کے دعویدار کا بیان ہے۔
یہ بیان بے حسی، ظلم، نالائقی، نااہلی کی انتہا ہے۔ کرپشن اور نالائقی ایک طرف، موت کے منہ میں جانے والوں کو ہی موردالزام ٹھہرانے پہ استعفیٰ دیں
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب آپ خود ہیں انکوائری کا حکم نہیں مجرمانہ غفلت کا جواب آپ کو دینا ہے۔ یہ ریاست مدینہ کے دعویدار کا بیان ہے۔ https://t.co/PNRMivLTE2— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 8, 2022
وزیراعظم عمران خان نے مر ی میں سیاحوں کی اموات پر اظہارافسوس کیا ہے ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر غمزدہ ہوں،وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مری کی تحقیقات کا حکم دے دیا
دوسری جانب مری سے سیاحوں نے پیدل اسلام آباد کا رخ کر لیا ،سڑکوں کی بحالی کیلئے جی ڈی اے مشینری نے کام شروع کر دیا ،چیف سیکریٹری پنجاب نے سوشل میڈیا پر اپنا موبائل نمبر شیئر کر دیا اور کہا کہ مری میں کسی بھی قسم کی امداد کیلئے مجھ سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا،فوری مدد کے لیے 03040920108 پر رابطہ کریں،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مری اور متصل علاقوں میں اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مری میں بڑی تعداد میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں انکے انخلاء کیلئے بڑے آپریشن کی ضرورت ہے، ہمیں موسمی اثرات اور راستوں کی صورتحال سے متعلق انفارمیشن سسٹم تشکیل دینا ہوگا،
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے مری میں درجنوں سیاحوں کی اموات پر اظہار رنج و غم کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک واقعہ سیاحت کا کریڈٹ لینے والوں کی بیڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے٬
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا ،ہنگامی اجلاس میں مری میں پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کو تیز کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مری کو جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ رات سے قبل سیاحوں کو نکالنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ سیاحوں کو نکالنے کیلئے جو کچھ انسانی بس میں ہو، وہ اقدام اٹھایا جائے۔
ریسکیو آپریشن کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ہیلی کاپٹر لاہور سے روانہ ہو گیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر کمشنر آفس راولپنڈی اور پی ڈی ایم اے میں کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مری میں ریسٹ ہاؤسز اور سرکاری دفاتر کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ مری کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔پولیس کی اضافی نفری کو مری بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔امدادی سرگرمیوں کیلئے فوج کو بھی طلب کیا گیا ہے۔مری میں بجلی کی بحالی کیلئے واپڈا حکام سے رابطے میں ہیں۔پھنسے ہوئے سیاحوں کو کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر امدادی سامان ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیا جا رہا ہے۔مری میں کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات لے کر جانے والی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہے۔انتظامیہ کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائے۔
https://twitter.com/CCtheLegendd/status/1479742433680232448
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر سیکرٹری تعمیرات و مواصلات مری روانہ ہو گئے، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دیگر شہروں سے ضروری مشینری بھی مری بھجوائی گئی ہے۔ میں تمام صورتحال کا خود جائزہ لے رہا ہوں اور ہماری کوشش ہے کہ رات سے قبل ریسکیو آپریشن کو مکمل کیا جائے۔پنجاب حکومت کی تمام مشینری مری میں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے۔
راولپنڈی ٹریفک پولیس کے افسران و جوان برف میں پھنسے سیاحوں کو مدد فراہم کرنے میں کوشاں ہیں سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کی طرف سے برف میں پھنسے سیاحوں کو خشک میوہ جات تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے جوان برف میں پھنسی گاڑیوں میں سیاحوں کو خشک میوہ جات تقسیم کر رہے ہیں۔ ضلع انتظامیہ کے ساتھ ملکر روڈز سے برف ہٹا کر راستے کلیر کیے جا رہے ہیں۔جھیکا گلی سے ایکسپریس وے اور ہائی وے سے برف ہٹا دی گئی ہے۔ کلڈنہ سے باڑیاں تک روڈ سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔روڈ پر کھڑی گاڑیوں کی وجہ سے برف ہٹانے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ س
مری سانحہ، غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟ مبشر لقمان برس پڑے
مری میں ہونے والی برفباری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گیا
ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ
آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے
طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار
امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود
ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف
عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھیں گے،خواجہ سعد رفیق
ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران
متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات
ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی
بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے
ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب