نور مقدم قتل کیس، دھمکیوں و لیگل نوٹس کے بعد بیرون ممالک سے شہریوں کا مبشر لقمان کی حمایت کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں آواز اٹھانے پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کو دھمکیوں و لیگل نوٹس کے بعد بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں مبشر لقمان کی حمایت کا اعلان کر دیا
بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے مبشر لقمان سے ٹیلی فونک رابطے بھی کئے ہیں اور بھر پور حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے،آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے مبشر لقمان کی حمایت میں اعلان کیا، برطانیہ کے وکیلوں نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کو کال کر کے کہا ہے کہ اگر ظاہر شاہ کی فیملی اور دوستوں کی طرف سے کوئی نوٹس آئے تو برطانیہ کے وکیل مبشر لقمان کے ساتھ ہونگے. سعودی عرب، امریکہ، جرمنی،ناروے کینیڈا سمیت دیگر ممالک سے بھی شہریوں نے مبشر لقمان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے
آسٹریلیا ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز خان نے نور مقدم کے کیس پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظاہر اگر تم اپنا پیسہ استعمال کر کے، اپنا ریفرنس استعمال کر کے، اس دنیا کی عدالتوں سے بچ بھی گئے تو اللہ کی عدالت میں تمھیں ضرور سزا ملے گی.
نور مقدم قتل کیس، دھمکیوں و لیگل نوٹس کے بعد بیرون ممالک سے شہریوں کا مبشر لقمان کی حمایت کا اعلان#baaghitv #pakistan #NoorMukadam #NoorNeedsJustice #westandwithmubasherlucman @mubasherlucman pic.twitter.com/f4roKIaMV9
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) August 11, 2021
پولیس کو پیغام دیتے ہوئے اعجاز خان کا کہنا تھا اللہ کے نام پر ایمانداری سے اس کیس کی انویسٹی گیشن کریں، وکیلوں کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ آپ کے ایتھکس کے امتحان کے ٹیسٹ کا وقت ہے، آپ کے پروفیشن کے ایتھکس اس دفعہ بھی ناکام رہے، آپ نے پھر کوئی مصلحت سامنے رکھ کر اس کیس کو اچھے طریقے سے نہیں لڑا ہے، اس مظلوم کو انصاف نہیں دلوا سکے ہیں، آپ کو بھی پتہ ہے کہ ایک دن آپ نے بھی مالک حقیقی سے ملنا ہے، وہاں پر آپ کیا جواب دو گے، عدالتیں اور جج صاحبان قانون کے مطابق ان کو پوری سزا دی جائے، اسلیے کہ انصاف سے قومیں بنتی ہیں، قومیں اجڑتی بھی ہیں، انصاف آپ کے ہاتھ میں ہے، قوم کی بقاء آپ کے ہاتھ میں ہے، آپ نے کیا کرنا ہے یہ میرے بتانے کی بات نہیں ہے.
سینئر صحافی مبشر لقمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ اس کیس کو لے کر کھڑے ہوئے ہیں، میری پوری سپورٹ اور ہماری پوری پاکستانی کمیونٹی کی سپورٹ آپ کے ساتھ ہے، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو.
نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان
مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری
جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے
:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا
یاد رہے کہ نورمقدم کے قاتلوں کے ظلم کوبے نقاب کرتے ہوئے مبشرلقمان نے جوآواز بلند کی اس پر اس کیس سے پیھچے ہٹنے کے لیے دھمکیاں دی گئیں اورہرجانے کے دعوے کے نوٹس بھی بجھوانے کی دھمکیاں دی گئی جس کے خلاف یہ آواز اٹھی ہے جواب ہرکسی کے دل کی آوازبن گئی ہے
واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا
مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نور قتل کیس، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا
نور قتل کیس، ملزم کی عدالت پیشی،مزید جسمانی ریمانڈ منظور
نور مقدم قتل کیس،ملزم مزید ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
نور مقدم قتل کیس،ظاہر جعفر کے والدین کے ریمانڈ میں توسیع
پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تھانہ کوہسار میں درج ہونیوالے ایف آئی آر کے مطابق شوکت علی مقدم نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ 19جولائی کونورمقدم فیملی کی غیرموجودگی میں گھرسے نکلی اور ہمیں رات کے وقت اطلاع ملی کہ وہ دوستوں کے ساتھ لاہورجارہی ہے نور نے ایک دو دن میں واپس آنے کا کہا۔ ملزم ظاہر جعفر سے فیملی طرز کی جان پہچان تھی ظاہرجعفر کا ٹیلیفون آیا کہ نوراس کیساتھ نہیں ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پرپہنچ کردیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا