محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں پیرسے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ اورمانسہرہ میں بارش متوقع ہے۔

تھرپارکر:بچوں کی اکثریت غذائی قلت، کم وزنی اور بونا پن کی شکار

محکمہ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ اورباجوڑ میں بارش کا امکان ہے۔ گلیات، ناران، کاغان چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ کے پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

کراچی کا ساحل نوگو ایریا قرار دے دیا گیا

محکمہ موسمیات کی جانب سے بالائی اضلاع میں تیز بارش اور برفباری کے باعث روڈ بندش اور لینڈسلاڈینگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ پیر سے جمعرات تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر:مندر میں بھگدڑ سے 12 ہندو یاتری ہلاک 20 زخمی

علاوہ ازیں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی آج سے بارش اور پہاڑوں پر برف پڑنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، کوئٹہ اورملحقہ علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سخت سردی اور سرد ہواوں کا راج رہے گا گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 گری سینٹی گریڈ کیا گیا ۔زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4 اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3گری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

2022 اہم سال ، پاک بھارت ٹاکروں کا سال،دنیا کی نظریں لگ گئیں

Shares: