باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے جعلی بنک اکاؤنٹ کیس کے مرکزی ملزم انور مجید کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔

جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے جعلی بنک اکاؤنٹس کیس کے مرکزی ملزم انور مجید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سماعت وڈیو لنک پر ہوئی انور مجید کی وکیل منیر اے ملک نے کراچی رجسٹری سے وڈیو لنک پر دلائل دیے۔

دوران سماعت بنچ کے سربراہ جسٹس مشیر عالم نے وکیل منیر اے ملک سے کہا آپ انور مجید کی ضمانت نہیں مانگ رہے بلکہ انہیں باہر جانے کی اجازت مانگ رہے ہیں۔ وکیل منیر اے ملک نے جواب دیا جی بالکل زندگی کی ضمانت آئین دیتا ہے اپنی پسند کے مطابق علاج کرانا ملزم کا حق ہے۔

چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی

شیخ رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے اور چلانے والا چل بسا

کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

جسٹس مشیر عالم نے استفسار کیا ملزم کی واپسی کی کیا ضمانت ہے منیر اے ملک نے کہا عدالت اپنی تسلی کے مطابق جو ضمانت چاہے لے لے۔ جسٹس قاضی امین نے دعا دیتے ہوئے کہا اللہ انور مجید کو صحت دے ساتھ میں ریمارکس دیے بدقسمتی سے بیرون ملک علاج کے حوالے سے ماضی کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔

وکیل منیر اے ملک نے کہا کہ انور مجید کا آپریشن بیرون ملک ہی ہو سکتا ہے۔ جو سرجری انور مجید کی ہونی ہے وہ پاکستان میں زیادہ کامیاب نہیں۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ستمبر تک جواب طلب کر لیا کیس کی مزید سماعت دو ستمبر تک ملتوی کر دی گئی

ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

واضح رہے کہ سال 2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

7 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی ،کراچی اسٹیل مل کی 10ارب 66کروڑکی اراضی ملزمان سے واپس لے لی،اراضی کراچی اسٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی،ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے بھی وصول کئے گئے،

Shares: