بلوچستان کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے نام سامنے آنے چاہیے،سلیم مانڈوی والا
پیپلزپارٹی نے یار محمد رند کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ بلوچستان وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں،وفاقی حکومت بجائے اپنے جیبیں بھرنے میں مصروف ہے،یار محمد رند کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے، بلوچستان کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے نام سامنے آنے چاہیے،
واضح رہے کہ صدر بلوچستان پاکستان تحریک انصاف یار محمد رند کا کہنا تھا کہ عبد القدوس بزنجو کو ساڑھے تین ارب میں بلوچستان حکومت دی گئی.بزنجو شریف آدمی ہے. میں نے میڈیا پر لائیو کہا، کسی نے نوٹس کیا، منسٹری بکی، بولی لگی سیکرٹریز کی، کہ کس کو کونسا محکمہ چاہئے، عمران خان کو پتہ ہے وہ کمیشن بنائیں “دو” لوگوں کو بلائیں میں بھی پیش ہونے کو تیار ہوں کہ کس نے پیسے دیے اور کس نے لیے۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف سردار یار محمد رند نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے زیادہ تنگ کیا گیا تو میں اس شخصیت کا نام بھی میڈیا پر لاسکتا ہوں۔
قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی یار محمد رند نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے سردار یار محمد رند وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قدرتی وسائل بلوچستان تھے اپنے استعفے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یار محمد رند کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا تھا، یہ میرا حتمی فیصلہ ہے، میں صرف نوٹیفکیشن کی حد تک معاون خصوصی تھا، مجھے کوئی اختیار حاصل نہیں تھا، مجھے بلوچستان پر کسی بھی اجلاس میں بلانے کی زحمت نہیں کی گئی، وفاقی وزراء نے بھی کبھی بلوچستان پر ہونے والے کسی اجلاس کے لیے کبھی رابطہ نہیں کیا۔
23 مارچ 2019 کو وزیراعظم عمران خان نے سردار یار محمد رند کی معاون خصوصی تعیناتی کی منظوری دی تھی، انہیں بلوچستان سے متعلق وزارت آبی وسائل اور وزارت پٹرولیم کے معاملات دیکھنے کی ذمہ داری دی گئی تھی
بریکنگ،وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل
اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا
مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے
پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول
پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول
وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول
بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے
پنجاب کے ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائیں گے ،راجہ پرویز اشرف
بلاول اور شہباز کی کیا باتیں ہوئیں؟ ترجمان نے اندر کی خبر دے دی
پیپلزپارٹی نے پہلے دن سے آج تک مؤثرترین اپوزیشن کی ہے، بلاول
گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار
مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
لداخ ،کشمیر تنازعہ پر ہم بھارت کے ساتھ ہیں، امریکہ کا دوٹوک اعلان
چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال خطرناک ہے، بھارتی آرمی چیف کی لداخ میں بات چیت
چین نے دیا بھارت کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا،لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ کر دیا
ضلع پونچھ میں جھڑپ کے دوران 5 بھارتی فوجی جہنم واصل








