بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات،بھارت کی معاونت تھی،ترجمان دفتر خارجہ
بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات،بھارت کی معاونت تھی،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخارنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان چین کے دور ے پر ہیں،وزیراعظم عمران خان اور چینی اعلیٰ حکام میں ملاقاتیں ہورہی ہیں وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین اہمیت کا حامل ہے پاکستان اور چین کے درمیان بہترین تعلقات پائے جاتے ہیں،دورہ چین کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے ایم اویوز اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے،
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی ظلم و بربریت کی مذمت کرتا ہے، کل بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منائیں گے ،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،وزیر خارجہ نے یو این سیکریٹری جنرل کو خط لکھا ہے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر عالمی برادری کا ردعمل آیا ہے جنوری سے ابتک مزید 24 کشمیریوں کو شہید کیا گیا عالمی برادری کشمیر سے بھارتی فوج کا محاصرہ چھڑائے
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ داعش لیڈر کے شام میں مارے جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن ملک کا کردار ادا کیا ،بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر سول اور عسکری قیادت نے ردعمل دیا دہشتگردوں کو بھارت معاونت کی خبریں آئی ہیں، دہشتگردوں کو بھارتی معاونت بارے متعلقہ ادارے تحقیقات کے بعد جواب دینگے،
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل بھرپور انداز میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے،مقبوضہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، کشمیریوں سے وعدہ کیا گیا تھا یواین کی زیر سرپرستی ان کو فیصلے کا اختیار دیا جائے گا مقبوضہ جموں و کشمیر میں 90 کی تاریخ آج پھر دہرائی جا رہی ہے،کشمیریوں، خواتین اوربچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا،مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون تھا ہے اور رہے گا
یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد
یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ
مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت
یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا
یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری
کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق
تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام
یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم عمران خان نے جاری کیا کشمیریوں کیلئے خصوصی پیغام
یوم یکجہتی کشمیر، سینیٹ کا ایک اجلاس کشمیر میں منعقد کرنے کا فیصلہ
سینیٹ اجلاس،ہندو خاتون رکن نے کی صدارت ،کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور