ایف آئی اے کی کاروائی،نجی بینک سے 27 کروڑ کی غبن کرنیوالا گرفتار

0
193
fia

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی کاروائی،نجی بینک کے 27 کروڑ کی غبن کا معاملہ،ڈائریکٹر فیصل آبد زون رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے انکوائری آفیسر نے غبن کی گئی رقم ریکور کروادی

نجی بینک کی جانب سے 17 اکتوبر کو درخواست موصول ہوئی تھی،نجی بینک کے ایریا مینیجر نے مختلف بینک اکاونٹس کی رقوم غیر قانونی طریقے سے ٹرانسفر کیں۔ایریا مینیجر عمار کیانی نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے متعدد اکاونٹ ہولڈرز کی چیک بکس جاری کروائیں۔مذکورہ چیک بکس کو استعمال کرتے ہوئے بینک اکاونٹ ہولڈرز کے مجموعی طور پر 27 کروڑ روپے اپنے رشتے داروں کی اکاونٹس میں جمع کروائے,ڈائریکٹر فیصل آباد زون رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر انکوائری آفیسر اجمل حسین نے تحقیقات کا آغاز کیا،بہترین تکنیکی اور تحقیقاتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے غبن شدہ رقم بینک حکام کو ریکور کروا کر دی۔ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر لیا،بروقت ریکوری پر نجی بینک حکام نے فیصل آباد زون کا دورہ بھی کیا ،بینک حکام کی جانب سے غبن کی گئی رقم کی بروقت ریکوری پر ایف آئی اے کی کوششوں اور تعاون کو سراہا۔

ڈالر کی سمگلنگ میں ملوث کسٹم انسپکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار
دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل پشاور سعد اللہ کی ہدایت پر چھاپہ مار ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ڈالر کی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ گرفتارکر لیا،ڈالر کی سمگلنگ میں ملوث کسٹم انسپکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کی گرفتاری انٹلیجنس اداروں کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی،ملزمان کو طورخم بارڈر پر واقع فارن کرنسی ڈیکلیریشن پوائنٹ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں کسٹم انسپیکٹر واجد اور اسفند یار شامل ہیں،گرفتار ملزم انسپکٹر واجد طورخم بارڈر پر تعینات تھا،ملزم اسفندیار کسٹم حکام کی ملی بھگت سے غیر قانونی طریقے سے ڈالر کی کلئیرنگ میں ملوث تھا۔دوران تلاشی ملزم اسفند یار سے 1 لاکھ 23 ہزار امریکی ڈالر برآمدہوئے،دوران تفتیش ملزم نے روزانہ کی بنیاد لاکھوں ڈالر کی سمگلنگ کے انکشافات کئے،گرفتار ملزم اسفندیار متعدد ایجنٹوں کے ساتھ رابطے میں تھا،ملزم ایجنٹوں سے طورخم بارڈر پر واقع کسٹم کے دفاتر میں ڈالر وصول کرتا تھا،ملزم 1 لاکھ ڈالر کی سمگلنگ کی عوض 50 ہزار روپے کمیشن وصول کرتا تھا۔
کمیشن کے نام پر حاصل کردہ رقم کسٹم حکام کے حوالے کی جاتی تھی۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پربڑی کارروائی،جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار کر لیا گیا،ملزم احسن علی فلائٹ نمبر EK 619 سے اٹلی جا رہا تھا،ملزم کا تعلق جلال پور جٹاں گجرات سے ہے،ملزمان کے پاسپورٹ پر اٹلی کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے 12 لاکھ روپے کے عوض مذکورہ ویزا حاصل کیا،ملزم کو مزید ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات منتقل کر دیا گیا،ایف آئی اے ترجما ن کے مطابق ویزا فراڈ اور دہوکہ دہی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاون کا آغاز کر دیا ہے،عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا ایپلیکیشنل سینٹر سے رابطہ کریں۔

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

Leave a reply