انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم نہیں کرتے،یہ جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے، اکبر ایس بابر

0
201
akbar s babar

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالہ سے سیاسی جماعتوں کا ردعمل سامنے آیا ہے

بانی رہنما پی ٹی آئی اکبر ایس بابر نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں ،میں نے گزشتہ روز اپنے تحفظات کااظہار کیاتھا، میرے گزشتہ روز کےتحفظات سچ ثابت ہوئے ہیں،کیسے الیکشن ہوئے ،کیسے نتائج آئے ہیں سب کے سامنے ہیں،ہم نے گزشتہ روز ووٹر لسٹ مانگی تھی جونہیں دی گئی ، تیار شدہ نتائج کا اعلان کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ،انٹرا پارٹی الیکشن کا جو بھی حصہ تھا اس نے خود کو بے نقاب کیا،انٹراپارٹی الیکشن کہاں ہوئے ،مقام بھی چھپایا گیا ،ہم انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم نہیں کرتے ،انٹراپارٹی الیکشن جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے ،پی ٹی آئی شفاف ادارہ بننے تک ہماری جنگ جاری رہے گی ،

آر۔ٹی۔ایس‘ بٹھا کر اقتدار میں آنے والوں کی عادت نہیں بدلی،مریم اورنگزیب
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چئیرمین پی ٹی آئی کا انتخاب ”سلیکشن“ قرار دے دیا،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ایک بار پھر سلیکشن کا عمل صرف پندرہ منٹ میں مکمل ہوگیا، پریس ریلیز ڈیڑھ گھنٹے تک روک کر عوام، الیکشن کمشن اور اپنے پارٹی ورکرز کی آنکھوں میں ”مٹی ڈالنے“ کی کوشش کی گئی، نامعلوم اور خفیہ مقام پر یہ کیسا الیکشن تھا جس کا نہ کوئی تجویز کنندہ تھا نہ تائید کنندہ، نہ ووٹرز تھے نہ ووٹر لسٹ، نہ پرائیذائیڈنگ افسر تھا نہ الیکشن پراسیس؟ بانی راہنماﺅں اور کارکنوں کے خوف سے انہیں الیکشن پراسیس سے ہی باہر کردیاگیا،اسے کہتے ہیں ”دھاندلا“، اسے کہتے ہیں ”آمریت“، اسے کہتے ہیں ”سلیکشن“ یہ جمہوریت ، الیکشن کمیشن اور پارٹی ورکرز سے سنگین مذاق اور انتخابی ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، پارٹی میں بانی راہنماﺅں اور کارکنوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے والے ملک میں لیول پلئینگ فیلڈ کے مطالبوں کے ڈرامے کررہے ہیں، ’آر۔ٹی۔ایس‘ بٹھا کر اقتدار میں آنے والوں کی عادت نہیں بدلی،اب الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں اور گالیاں دیں گے، الزام لگائیں گے، روئیں گئے، پیٹیں گے، مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اپنے پارٹی ورکرز کا سامنا کرنے کی بھی ہمت نہیں، عوام کا سامنا کیسے کریں گے ؟ جو کچھ ہوا ، جو کچھ ہورہا ہے اور جو کچھ ہوگا، اس سب کا ذمہ دار 9 مئی کا منصوبہ ساز خود ہے،

ن لیگی رہنما طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی،یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی ہے،الیکشن پراسیس پر عمل نہیں کیا گیا ،

کیسا الیکشن جس میں ووٹر ہے نہ ریکارڈ ،انٹرا پارٹی الیکشن فراڈ ہے،پرویز خٹک
تحریک انصاف کے سابق رہنما ،سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ایک انتخاب 2012کا تھا جو صحیح ہوا، یہ کیسا الیکشن ہے جس میں ووٹر ہے نہ ریکارڈ اور نہ کسی کو موقع دیا گیا ،انٹرا پارٹی الیکشن فراڈ ہے جو آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے کیا گیا ،بیرسٹر گوہر خان کو ہم نے ڈیڑھ سال پہلے پارٹی میں شامل کرایا،پہلے بھی اسی طرح جعلی الیکشن کرائے گئے ہیں ،کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ پی ٹی آئی کے لوگ کہاں گئے،

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن بوگس او ر پری پلان ریگنگ ہے،مرتضی جاوید عباسی
مسلم لیگ ن کے پی کے، کے سیکرٹری جنرل مرتضی جاوید عباسی نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن پر ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن بوگس او ر پری پلان ریگنگ ہے، ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن کی آنکھوں میں دھول جھونکا گیا ،
کسی امیدوار کو کاغذات نامزدگی جاری کیے گئے اور نہ ہی جمع کیے گئے، پھر نتائج کیسے آگئے؟ پچھلے 22 سالوں کی طرح یہ بھی عمران خان کا ایک ٹوپی ڈرامہ تھا، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن بھی فارن فنڈنگ کیس کا تسلسل ہے،الیکشن کمیشن اس جعلسازی کافوری نوٹس لے اور لوٹے کو فارغ کرے،

واضح رہےکہ ،بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں،چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن میں ایک پینل سامنے آیا ، قواعد کے مطابق اعلان کر رہے ہیں، قانون کی بالا دستی اور پاسداری پر ملک قائم ہوگا ،

 اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟

جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں

عمران خان، بشریٰ بی بی نے جان بوجھ کر غیر شرعی نکاح پڑھوایا،مفتی سعید کا بیان قلمبند

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کا بلے کا نشان برقرار رکھتے ہوئے 20 روز میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے رکھا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک انصاف 20 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن یقینی بنائے،الیکشن کے 7 دن بعد رپورٹ جمع کرائی جائے، اگر پارٹی الیکشن نہ کرائے گئے تو تحریک انصاف انتخابی نشان کے لیے نااہل ہو گی.

Leave a reply