تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع

0
44
rain

ڈائریکٹر جنرل پراونشینل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فیصل فرید نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران دریائے ستلج کے بالائی کیچمنںٹ ایریاز میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے،

دریائے سندھ،جہلم،چناب اور راوی کے بالائی علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،تیز بارش کے باعث دریاؤں سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔اسی دوران لاہور، راولپنڈی ،سرگودھا، گوجرانوالہ ،فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن میں بھی بارش کا امکان ہے۔انہوں شدید بارش کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں اور جانی و مالی نقصانات سے بچنے کے لیے بروقت ضروری اقدامات مکمل کریں،مشینری، ضروری آلات اور عملے کو تیار رکھا جائے،نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو ضرورت پڑنے پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور فلڈ ریلیف کیمپس کے قیام کے لیے تیاریاں مکمل کی جائیں،

انہوں نے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24/7 ہائی الرٹ رہیں اور شہریوں کو مدد کے لیے بروقت ریسپانس دیں۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں،تاروں اور برقی آلات کے قریب جانے سے گریز کریں اور بارش کے دوران گاڑیوں کو نشیبی علاقوں میں ہرگز کھڑی نہ کریں،نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد بروقت محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہنگامی صورتحال میں شہری مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں

حکومت پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات ہوئی ہے

پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم

Leave a reply