بیٹے کی خواہش،سفاک باپ نے بیٹی پیدا ہونے پرپانچ گولیاں مار دیں

بیٹے کی خواہش،سفاک باپ نے بیٹی پیدا ہونے پرپانچ گولیاں مار دیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے شہر میانوالی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

پہلی اولاد بیٹی پیدا ہونے پر سفاک باپ نے 7 دن کی بیٹی کو 5 فائر مار کر قتل کردیا پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ محلہ نور پورہ میں پیش آیا جہاں باپ کی فائرنگ سے 7 روز کی نومولود جاں بحق ہو گئی ہے، ملزم جائے وقوعہ سے بھاگ گیا ہے ،پولیس کے مطابق ملزم بیٹے کا خواہشمند تھا اور بیٹی پیدا ہونے پر اسے مار دیا،

افسوسناک واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او میانوالی اسمعیل الرحمن کھاڑک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے پولیس کے سنیئر افسران بھی موقع پر موجود تھے ،،ڈی پی او نے سفاک ملزم کی جلدازجلد گرفتاری کا حکم دیا،معصوم بچی کی ڈیڈ باڈی ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دی گئی

ڈی پی او میانوالی کا کہنا ہے کہ ایسے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کے خلاف میانوالی پولیس زیرو ٹالیرنس پر عمل پیرا ہے۔افسوسناک واقعہ کے ذمہ دار سفاک ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے وقار نسواں نیلوفر بختیار کا کہنا ہے کہ باپ نے7 دن کی بچی کو اس لیے قتل کیا کہ اس کو بیٹے کی خواہش تھی ملزم کی گرفتاری کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔ ہمارے ملک میں انسانی حقوق خاص طور پر خواتین کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ میانوالی میں جس باپ نے اپنی پہلی اولاد جو بدقسمتی سے بیٹی ہو گئی اس کو پانچ فائر مار کر زندہ درگور کر دیا اس معاشرے میں کچھ نہیں بدل سکتا اگر کوئی ہمت کر کے عورتوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھاے تو اس کو ہر طرح کی گالیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے پدر سری معاشرے میں عورت ہونا جرم ہے

ایک صارف کا کہنا تھا کہ استغفراللہ بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے۔۔۔ میانوالی میں پھر سے ظلم کی انتہا۔غلیظ درندے شازیب خان ولد آمان اللہ خان قوم گڈی خیل میانوالی نے اپنی 7 دن کی معصوم بیٹی کوفائر مار کر قتل کر دیا۔بچی کی ماں کا تعلق داودخیل سے ہے۔نمازجنازہ دن 10 بجے جامعہ مسجد اسکندرآبادمیں ادا کر دیا گیا

ایک صارف کا کہنا تھا کہ میانوالی میں جہالت عروج پر ہے آۓ روز کسی نہ کسی مظلوم کے قتل کی خبر گردش کرتی ہے وہیں آج پھر ایک اور معصوم قتل،لگتا ہے زمانہ جہالت پھر لوٹ آیا ہے ایک باپ اپنی سگی اولاد کو کیسے مار سکتا ہے ایسے سفاک شخص کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور عبرت ناک سزا دی جائے

ایک صارف کا کہنا تھا کہ سفاک باپ کے ہاتھوں اندھا دھند فائرنگ سے قتل ہونے والی نومولود بیٹی جس کا جرم بیٹی ہونا ٹھہرا نماز جنازہ ادا کر نے کے بعد سپرد خاک میانوالی میں ہر آنکھ اشک بار سٹی پولیس نے باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب

Comments are closed.