بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 18 ارب 70 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا.
الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 31 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین توصیف حسن فاروقی کی سربراہی میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 20 پیسے سستی کرنے سے متعلق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی سی پی اے) کی جانب سے دائر درکواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دسمبر میں 8 ارب 9 کروڑ 60 لاکھ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ دسمبر کے لئے ریفرنس لاگت 9 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی لیکن مجموعی اخراجات 7 روپے 11 پیسے فی یونٹ رہی ، اس لئے بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ سستی کی جائے۔ نیپرا نے دسمبر کے لیے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی، بجلی سستی ہونے سے صارفین کو جنوری کے بل میں مجموعی طور پر 18 ارب 70 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ بجلی سستی ہونے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
نیپرا نے بجلی 2 روپے31 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا حکام کے مطابق بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔ کمی کا اطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن کے صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا اتھارٹی بجلی کی فی یونٹ 2 روپے 31 پیسے کمی سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔