باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول کے شہر لاڑکانہ میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے سینئر ڈاکٹرز کو حفاظتی آلات فراہم نہ کرنے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا،
سندھ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے آبائی حلقہ لاڑکانہ کے ہسپتال میں ڈاکٹرز و طبی عملے کو حفاظتی کٹس فراہم نہیں کی جا سکیں جس پر طبی عملے نے احتجاج کیا ہے.
بلاول زرداری کے آبائی حلقے اور پیپلز پارٹی کے گڑھ کہلانے والے لاڑکانہ میں چانڈ کا اسپتال کی زیر نگرانی سول اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں کورونا وائرس کے خدشے کے باعث ایمرجنسی ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے پیرا میڈکس عملے نے حفاظتی سامان کی عدم فراہمی کے خلاف او پی ڈیز کا بائیکاٹ کرکے سول اسپتال کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سینئر کنسلٹنٹس نے لاڑکانہ کے چاروں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ کرکے سٹی او پی ڈی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جہاں انہوں نے شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر صدر کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹر احسان ملک، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زاہد شیخ و دیگر کہنا تھا کہ تین روز قبل پریس کانفرنس کر کے کہا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کورونا کا شکار ہو رہے ہیں۔ ہم معذرت خواہ ہیں کہ او پی ڈیز کا بائیکاٹ کرنا پڑ رہا ہے،
طبی عملے کا کہنا تھا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے ڈاکٹرز کو کورونا سے بچائو کی حفاظتی کٹس فراہم نہیں کی گئیں لیکن اس کے باوجود ڈاکٹرز گزشتہ دو ماہ سے بغیر حفاظتی اقدامات کے وارڈز میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ چانڈکا سول اسپتال میں مریضوں کو ادویات، لیب ٹیسٹ سمیت ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔
لاڑکانہ چانڈکا سول اسپتال کے کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر واجد جوکھیو کورونا آئی سی یو منتقل کر دیئے گئے، ڈاکٹر واجد جوکھیو کا کورونا ٹیسٹ 6 روز قبل مثبت آیا تھا ڈاکٹر واجد جوکھیو گھر پر آئیسولیٹ تھے سانس لینے میں شدید دشواری پر آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا ہے
سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار
سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات
خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاڑکانہ میں مزید 15افرادمیں کوروناکی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد لاڑکانہ میں مریضوں کی مجموعی تعداد 281ہوگئی ہے