باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالہ سے دوہرا معیار سامنے آ گیا
اسلام آباد سے چند خواتین صحافیوں نے حکمران جماعت تحریک انصاف پر ہراسمنٹ کا الزام لگایا تو بلاول زرداری نے انہیں قائمہ کمیٹی اجلاس میں طلب کر لیا اور ان کی بات سن کر انہیں اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ انکو انصاف دلوایا جائے گا، وہ خواتین صحافی جنہوں نے تحریک انصاف کی جانب سے ہراساں کرنے کا الزام لگایا انکے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے خود بھی تحریک انصاف کے بارے میں گھٹیا ترین زبان استعمال کی ہے، اس ضمن میں تحریک انصاف نے بھی ان خواتین صحافیوں کو بے نقاب کرنے کے لئے آفیشیل ویب سائٹ پر ان خواتین صحافیوں کی جانب سے دی گئی گالیوں اور بدتمیزی کے سکرین شاٹ شیئر کئے گئے ہیں
بلاول زرداری نے خواتین صحافیوں کی جانب سے الزامات پر تو انہیں سننے کے لئے کمیٹی میں بلا لیا، ان خواتین نے تو صرف سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا دوسری جانب باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سینتھیا نے الزام لگایا تھا کہ رحمان ملک،یوسف رضا گیلانی نے اس کے ساتھ زیادتی کی،سینتھیا کے ان الزامات اور اس کو ہراساں کرنے، زیادتی کے واقعہ پر بلاول کی غیرت نہیں جاگی شاید سچ سامنے نہ آ جائے
سینتھیا کی جانب سے الزامات کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکنان نے سینتھیا کے ساتھ طوفان بد تمیزی برپا کیا، باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسکے واٹس ایپ نمبر اور ٹویٹر پر گالیاں دی گئیں، غلیظ زبان استعمال کی گئی، سینتھیا روزانہ ان گالیوں کے سکرین شاٹ ٹویٹر پر شیئر کرتی رہیں لیکن بلاول اور پیپلز پارٹی کی جانب سے کبھی بھی یہ نہیں کہا گیا کہ ہمارے کارکنان نے ایسا نہین کیا بلکہ انہوں نے خاموش رہ کر تائید کر دی کہ سینتھیا کو گالیاں دینے والے پی پی کے کارکنان ہی تھے
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی
تحریک انصاف نے حکومت کو گالیاں دینے والے صحافیوں کو بے نقاب کر دیا
امریکی خاتون بلاگر سینتھیا نے ایک موقع پر کہا تھا کہ پی پی پی کی پہچان جمہوریت پسند،لبرل ازم اورخواتین کے حقوق کی محافظ جماعت کے طور پر ہے ،چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے مذمت کیوں نہیں کی ، میری آواز کو کیوں دبایا جا رہا ہے؟اگر میرے ساتھ یہ کچھ ہوسکتا ہے توملک میں دیگرخواتین کے ساتھ کیاہورہا ہوگا؟
سینتھیا کی جانب سے بلاول سے واقعات کا نوٹس لینے کے باوجود بلاول چپ رہے لیکن تحریک انصاف کے خلاف الزامات لگانے والی خواتین کو فوری قائمہ کمیٹی میں بلا لیا،اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پس پردہ حقائق کچھ اور ہیں، بلاول زرداری سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف مہم بنانا چاہتے ہیں،سڑکوں پر نکلنے سے تو وہ رہے، اب ٹویٹر پر حکومت کے خلاف محاذ کھولنا چاہتے ہیں لیکن لگ رہا ہے کہ انہیں کسی بھی ایسی مہم میں ناکامی ہو گی کیونکہ اب سب جان چکے ہیں کہ ان صحافی خواتین کا ایجنڈہ کیا ہے؟
سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر
پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا
پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا
اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا
امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا
سینتھیا نے رحمان ملک کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگائے ہیں،سنتھیا رچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر رحمان ملک پر زيادتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ یہ واقعہ 2011ء میں پیش آیا، جب وہ وفاقی وزیر داخلہ تھے۔
سنتھیا رچی نے اپنی ویڈیو میں اس کے علاوہ دعویٰ کیا کہ سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے بھی ان کیساتھ بدسلوکی کی تھی۔ سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کیساتھ تب دست درازی کی جب، وہ ایوان صدر میں مقیم تھے۔
سینتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، پی پی حکام نے امریکی خاتون کے خلاف ایف آئی اے، ڈی جی آئی ایس آئی کو درخواستیں بھی جمع کروا دی ہیں، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر سحر کامران اس حوالہ سے متحرک ہیں تا ہم سینتھیا پیپلز پارٹی کے حوالہ سے آئے روز نئے انکشافات سامنے لے کر آ رہی ہے