متحدہ اپوزیشن، بلاول نے آج سب کو بلا لیا

0
52

متحدہ اپوزیشن، بلاول نے آج سب کو بلا لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا معاملہ ،پارلیمان میں متحدہ اپوزیشن کے اراکین کو آج پھر عشائیہ دیا جائیگا

اپوزیشن اراکین کو عشائیہ آج چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی طرف سے دیاجائے گا بلاول بھٹو آج اپوزیشن اراکین قومی اسمبلی اورسینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی طرف سے عشائیہ سینیٹ کے بینکویٹ ہال میں ہوگا عشائیہ میں شہباز شریف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی سربراہان شریک ہوں گے عشائیے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی متفقہ حکمت عملی سے متعلق لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوگا بلاول بھٹو پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے بات چیت کریں گے

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے پارلیمان میں اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتیں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔ گزشتہ روزمتحدہ اپوزیشن نے ایوان میں حکومت کو شکست دی اپوزیشن کا اتحاد ہی حکومت کو شکست دے سکتا ہے۔ مشترکہ اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی متحدہ اپوزیشن کے ساتھ فعال کردار ادا کرے گی۔ آج عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت ہے۔ آپ کو ہر اس جگہ پاکستان پیپلزپارٹی کھڑی نظر آئے گی کہ جہاں حکومت کی مخالفت ہوگی۔

قبل ازیں پی پی پی اور پی ڈی ایم ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے قمرزمان کائرہ کے بیان پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا ردعمل سامنے آیا ہے،حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم پیپلزپارٹی کے بغیرفعال اور میدان عمل میں بھی ہے،پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کی پیٹھ پر چھرا گھونپا پیپلزپارٹی نے جس دن اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن حاصل کیا اسی دن جاتی امرا ناشتہ میں بھی شرکت کی قمرزمان کائرہ بتائیں کیا یہ ایک ٹکٹ میں دومزے لینے کی کوشش نہیں تھی؟ پی پی پی نے صادق سنجرانی کوجتوایا اور غفورحیدری کو ہروایا کیا ایسا نہیں تھا؟ پیپلزپارٹی ڈی ایم پر تنقید کرکے حکومت کی نہیں اپوزیشن کی اپوزیشن کررہی ہے،

دوسری جانب گزشتہ روز اپوزیشن کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا شاہد خاقان عباسی،یوسف رضا گیلانی، شاہدہ اختر علی، شیری رحمان،مریم اورنگزیب شریک تھیں سید خورشید شاہ، شازیہ، مری، خواجہ آصف، سعد رفیق اورسردار ایاز صادق بھی موجود تھے اپوزیشن رہنماوں نے مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا،اپوزیشن نے حکومت کی قانون سازی کو ناکام بنانے کا منصوبہ بنا لیا،حزب اختلاف قانونی کمیٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان اوراور انکی کرپٹ حکومت کو این آراو نہیں لینے دیں گے ،حکومتی عوام دشمن عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، اپوزیشن نے مشترکہ اجلاس میں پیش کئے جانے والے بلوں کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے خصوصی کمیٹی نے مخالفت سے متعلق تجاویز تیار کرلیں اپوزیشن نے تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اپوزیشن جماعتیں مل کر چلیں تو حکومت کو ٹف ٹائم دیا جا سکتا ہے، خصوصی کمیٹی تمام تجاویز اپوزیشن لیڈر کو پیش کرے گی،

پی پی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومتی عزائم کے خلاف ساری اپوزیشن متحد ہے،صحافی نے سوال کیا کہ کیا پارلیمنٹ کے باہر بھی اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوں گی؟ جس پر یوسف رضا گیلانی نے جواب دیا کہ فی الحال ہم پارلیمنٹ کے اندر رہ کر اپنا کردار ادا کریں گے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے لاہور کے حلقہ این اے 133 میں الیکشن آفس میں پریس کانفرنس کے دوران ن لیگ کی قیادت پر سنگین الزام عائد کیے ہیں

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اوربے روزگاری نے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا ،حکومت دوسرے ممالک سے پاکستان کا موازنہ کررہی ہے غریب کا بھوک سے برا حال ہے اوریہ کہتے ہیں آپ نے گھبرانا نہیں،چینی،آٹا،تیل اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا اورمزید ہوگا،وزیراعظم قیمتیں بڑھا کرکہتے ہیں ہم سیکھ رہے ہیں،5دسمبر کو ہم کامیاب ہوں گے ،ہماری جماعت غریب کی پارٹی ہے ہمیں مہنگائی میں دنیا کی مثالیں نہ دیں غریب کوریلیف دیں،چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا،اس میں کہاں سے ڈالر کا عمل دخل ہے،صورتحال سے نکلنے کا واحد حل حکومت سے چھٹکارا ہے،نئے انتخابات کی بات کرتے ہیں تو ساتھی پیچھے ہٹ جاتے ہیں، سابق حکمران کہتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ حکومت 5 سال پورے کرے،

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ لوگوں کے ساتھ مخلص ہیں تو بیک ڈور رابطے ختم کرائیں،ان کے ساتھی بیٹھ کر کہتے ہیں ہمیں بات چیت بند نہیں کرنی چاہیے،اپنے ساتھیوں کو دیکھیں وہ ہیں کس کے ساتھ ہیں جب تک پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں تھی اس میں جان تھی،نئے انتخابی قوانین بنانے ہیں تو اتفاق رائے سے بنائے جائیں، حکومت کی مرضی اور چوری کے راستے سے بنے قوانین منظور نہیں پی ڈی ایم اب عملاً ختم ہو چکی ہے، نواز شریف آپ تو نعرہ لے کر چلے تھے کہ ووٹ کو عزت دو، اگر آپ ووٹ کوعزت دو کے ساتھ مخلص ہیں تو بیک ڈور رابطے ختم کریں، عوام سے دھوکا دہی نہیں چلے گا، عمران خان نے کل نئے پاکستان کے نام پر اور آج ریاست مدینہ کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا ، ہم اللہ اور رسول اللہ ﷺ سے محبت کرنے والے ہیں مگر دھوکے میں نہیں آئیں گے

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے ضمنی حلقے میں الیکشن دو جماعتوں کا نہیں بیانیے کا ہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو علم تھا کہ ان کا کیا حال ہو گا لہذا وہ عزت سے ہی ایک طرف کھسک گئے میاں صاحب اگر ووٹ کی عزت کے نعرے کے ساتھ مخلص ہیں تو اپنی پوری جماعت سے بیان دلوائیں کہ وہ سیاسی جماعتوں کے علاوہ کسی مذاکرات کا حصہ نہیں نئے انتخابات کی بات کریں تو "لاہور کے سیاستدان” کہتے ہیں، حکومت کا 5 سال پورے کرنے دیں.

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

 سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

دوران تفتیش ایف آئی اے ایک آدمی پر چلاتا رہا مجھ سے بات نہیں کی،شہباز شریف

Leave a reply