بلاول کی ملتان میں دبنگ انٹری، آتے ہی سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرا لیں

0
35

بلاول کی ملتان میں دبنگ انٹری، آتے ہی سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرا لیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چییئرمین بلاول زرداری ملتان پہنچ گئے ہیں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ق لیگ اور ایم کیوایم کے ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات ہوئی ہے ق لیگی اور ایم کیوایم کے ٹکٹ ہولڈرز پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے ہیں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والو ں میں مظہر عباس اور رانا امجد علی امجد شامل ہیں مظہر عباس ق لیگ ملتان اور ایم کیوایم کے رانا امجد علی مظفر گڑھ سے ٹکٹ ہولڈرتھے اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مخدوم احمد محمود، خواجہ رضوان عالم، نتاشہ دولتانہ، حیدرزمان قریشی، بصروجی، عبدالقادر شاہین، حسن مرتضی اور شہزاد سعید چیمہ بھی موجود تھے

قبل ازیں بلاول زرداری ملتان پہنچے تو انکا بھر پور استقبال کیا گیا سید علی حیدر گیلانی اپنے ورکروں کے ساتھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا "سیداں والا بائی پاس ملتان” پر استقبال کرنے کے موجود تھے، بلاول کے استقبال کے موقع پر پیپلز پارٹی کے حق میں نعرے لگائے گئے

اپنے دورے کے دوران بلاول زرداری جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں ورکرز کنونشن سے خطابات اور وفات پا جانے پارٹی کے مختلف رہنماؤں کے عزیز و اقارب سے اظہار تعزیت بھی کریں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کے دورے کے دوران پیپلز پارٹی میں مختلف سیاسی رہنماؤں کی شرکت بھی متوقع ہے بلاول بھٹو زرداری جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، ملک بشیر احمد، حیدر عباس گردیزی کے گھر بھی تعزیت کیلئے جائیں گے

بلاول زرداری 5 ستمبر کو بلاول ہاؤس میں اقلیتی رہنماؤں وکلاء ونگ اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے 5 ستمبر کو بلاول زرداری ڈیرہ غازی خان روانہ ہونگے جہاں سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کے ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے بلاول زرداری سردار دوست محمد کھوسہ نے گھر عشائیہ میں شرکت کریں گے جبکہ بلاول ہاؤس ملتان میں قیام کریں گے

6 ستمبر کو بلاول زرداری سٹی صدر ملک نسیم لابر کے بھائی کی وفات پر تعزیت کرنے دولت گیٹ اوع بیگم بی اے جگر کی وفات پر تعزیت کرنے ان کے گھر جائیں گے بلاول زرداری پی پی 217 سے ایم پی اے کی ٹکٹ ہولڈر کلثوم ناز بلوچ کے والد کی وفات پر تعزیت کیلئے وہاڑی چوک جائیں گے شام 6 بجے جلہ آرائیں میلسی میں سابق ایم پی اے ٹوچی خان کے ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے جبکہ رات کا قیام بلاول ہاؤس ملتان میں کریں گے بلاول زرداری 7 ستمبر کو بلاول ہاؤس میں 12:30 پر پریس کانفرنس کریں گے دوپہر 2 بجے کہروڑ پکا میں ڈسٹرکٹ صدر امداد اللہ عباسی کے ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے 7 ستمبر کو بلاول بھٹو زرداری رحیم یار خان روانہ ہونگے اور قیام مخدوم ہاؤس جمال الدین والی رحیم یار خان میں کریں گے

بلاول زرداری 8 ستمبر کو ایم پی اے رائس نبیل کی دادا کی وفات پر اظہار تعزیت کریں گے 8 ستمبر کو رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو اور بھونک مندر کی ہندؤں کمیونٹی سے ملاقات کریں گے 9 ستمبر کو بلاول زرداری مخدوم ہاؤس سے براستہ سندھ روانہ ہوجائیں گے

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول

پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول

وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول

Leave a reply