بلاول وفاقی حکومت کیخلاف متحرک،پارٹی رہنماؤں کو جاری کیں اہم ہدایات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر راہنماؤں کو فون کالز کی ہیں

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیربخاری، فرحت اللہ بابر اور شیری رحمان ، راجہ پرویزاشرف، رضا ربانی اور نوید قمر،مولا بخش چانڈیو اور نفیسہ شاہ کو فون کال کی ہے،

بلاول زرداری کا پارٹی رہنماؤن سے کہنا تھا کہ عمران خان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے آج ملک میں کرونا وائرس کی وباء بے قابو ہوچکی ہے، حیرت کی بات ہے کہ اتنی زیادہ اموات ہونے کے بعد بھی عمران خان لاک ڈاؤن نہ کرنے کی ضد پر اڑے ہوئے ہیں،عالمی ادارہ صحت کی وارننگ کو بھی عمران خان نے چٹکیوں میں اڑادیا، اپوزیشن اگر بری لگتی ہے تو عمران خان لاک ڈاؤن کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او یا ڈاکٹروں کی رائے کو سن لیں،

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں صحت اور زراعت کے شعبوں کو نظر انداز کرکے ملک کو خطرناک حالات کے حوالے کردیا گیا، وزیراعظم کے بعض بیانات سے اندازہ ہوا کہ انہیں علم ہی نہیں کہ این ایف سی ایوارڈ کیا ہے، اگر ملک کا انتظامی سربراہ صوبوں میں وسائل کی تقسیم کی اہمیت تک سے لاعلم ہے تو ملک کیسے چلے گا؟ ایک وزیراعلی کے آئینی اختیارات کو وزیراعظم کی جانب سے ڈکٹیٹر کے اختیارات کے برابر قرار دینا افسوس ناک ہے، اٹھارویں آئینی ترمیم کے خلاف عمران خان کے بیانات تشویش ناک ہیں،عمران خان کے 18ویں آئینی ترمیم کے خلاف بیانات دراصل 73 کے دستور پاکستان پر حملے ہیں،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ٹِڈی دَل کی وجہ سے اگر ملک میں قحط پڑا تو اس تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہوں گے،عمران خان کو شاید اندازہ ہی نہیں ہے کہ ٹِڈی دَل کے حملے اس وقت ملک کا انتہائی سنگین بحران ہیں، پارٹی کے سینئر راہنما حکومتی نااہلیوں کو سامنے لانے کے حوالے سے مؤثر کردار ادا کریں،

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

بلاول زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ پارٹی راہنما پارلیمان اور عوام کے درمیان جاکر حکومتی نااہلی سے متعلق آگاہی دیں،حکومتی نااہلیوں، عوام دشمن بجٹ اور موجودہ سیاسی صورت حال پر جلد اے پی سی بلائی جائیگی،

بلاول کے لاڑکانہ میں کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس نہ ملنے پر ڈاکٹرز کا احتجاج

Comments are closed.