ظل شاہ قتل کیس سمیت چار مقدمات میں عمران خان کی ضمانت

0
197
imran

انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ظل شاہ قتل کیس اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ سمیت چار مقدمات میں ضمانتیں کنفرم کردی ہیں

انسداددہشتگردی عدالت لاہور میں ظل شاہ قتل کیس اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ سمیت چار مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ،عدالت نے عمران خان کی چار مقدمات میں عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں ،عدالت نے پانچ پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتیں کنفرم کیں

واضح رہے کہ عمران خان پر متعدد مقدمات درج ہیں،عمران خان کو تین کیسز میں سز ا ہو چکی ہے اور وہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں، عمران خان کو توشہ خانہ کیس، سائفر کیس، دوران عدت نکاح کیس میں سزا ہوئی ہے، شاہ محمود قریشی اور بشریٰ بی بی کو بھی سزا ہو چکی ہیں،

تھانہ گلبرگ کے مقدمہ میں یاسمین راشد کی ضمانت منظور
دوسری جانب لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تھانہ گلبرگ کے مقدمہ میں تحریک انصاف کی رہنما سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت منظور کر لی ، انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پانچ لاکھ کے مچلکوں عوض ضمانت منظور کی، ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف پولیس کی گاڑیاں جلانے کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

جناح ہاؤس، جلاؤ گھیراؤ کیس، 16 ملزمان کی ضمانت منظور
دوسری جانب جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار ملزمان کی ضمانتوں میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے گرفتار 16 ملزمان کی ضمانتیں ایک ، ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہیں، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار 40 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،عدالت نے 16 ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ سناتے ہوئے ضمانتیں منظور کرلیں، ملزمان میں امجد حسین ،محمد دانش،فرحان احمد خان، مختارخان سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں،انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی ہیں۔

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

Leave a reply